اورنگی ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پانی کا ٹینکر سڑک پر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بائیک سوار شخص زخمی حالت میں سڑک پر گر گیا۔
واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے، بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی، مشتعل مظاہرین نے کچھ دیر تک سڑک کو ٹریفک کے لیے بند رکھا جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو منتشر کیا، جبکہ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 10 سالہ جاوید کے نام سے ہوئی۔
علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت برتنے والے ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی فیملی ہراسانی پر فوری کارروائی، گرفتار
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واقعے کے مطابق، ایک اوورسیز پاکستانی کی فیملی نے گلبرگ سے کینٹ جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی، تاہم دوران سفر ڈرائیور نے فیملی کو ہراساں کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم طفیل کو عزیز بھٹی روڈ کے قریب ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن بانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ اور ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر شاباش دی۔ متاثرہ اوورسیز پاکستانی نے بھی لاہور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔