ہری پور؛ تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جاگری
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سٹی 42 : ہری پور کے نواحی علاقے جب میں تیز رفتار کوسٹر کھائی میں گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق، جبکہ 40 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
ہری پور میں باراتیوں کی کوسٹر افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ نواحی علاقہ جب میں پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری کوسٹر گاؤں جب سے ہری پور شادی ہال میں آ رہی تھی، اسی دوران تیز رفتاری کے باعث کوسٹر بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
پولیس کےمطابق حادثے میں 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
رواں سال لاہور میں ریپ کے 481 جبکہ گینگ ریپ کے 31 مقدمات درج
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے ہونے والے اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہری پور
پڑھیں:
اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 30 سالہ فجر شیخ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خوشخبری دی۔دلہن گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی زیب تن کی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے یہ خوشی اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ منائی۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل "بیٹیاں" سے ڈیبیو کیا جبکہ "قرضِ جاں" اور ہارر فلم "دیمک" میں بھی اپنی اداکاری سے خوب داد سمیٹی۔