data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، کاروباری سرگرمیاں متاثر، شہرِ سکھر میں ڈکیتیوں، راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں اور تاجروں کو شدید عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔ جرائم کی اس لہر نے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ایس ایس پی سکھر اظہر مغل کے دورِ تعیناتی میں امن و امان کی صورتحال بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ مختصر عرصے میں ڈکیتیوں کے متعدد واقعات کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔گزشتہ رات پیش آنے والا واقعہ بھی اسی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، جب تاجر حاجی عبدالغفار عباسی، جو سکھر کے معروف تاجر رہنما حاجی شفیع عباسی کے نواسے ہیں، سے ساڑھے تین ملین روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔ یہ افسوسناک واردات بی سیکشن تھانے کے عین سامنے پیش آئی، جس سے پولیس کی گشت، نگرانی اور ردعمل کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ عین اسی وقت سی سیکشن تھانے کی حدود سے ایک نوجوان سے اسلحے کے زور پر اس کی نئی 125 موٹر سائیکل چھین کر لے جاتے ہیں۔جو کہ اب یہ روز کا معمول بن چکا ہے آئے روز کوئی نقدی تو کوئی موبائل اور اپنی موٹر سائیکل سے محروم ہو جاتا ہے۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ سکھر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی ایک بڑی وجہ تاجروں کی تنظیموں کے مابین اختلافات ہیں۔ ماضی میں جب تاجر برادری متحد تھی اور تمام مارکیٹیں مشترکہ پلیٹ فارم سے آواز بلند کرتی تھیں، تب انتظامیہ اور پولیس مسائل کے حل میں سنجیدہ کردار ادا کرتی تھی۔ تاجروں کے مطابق، جب حاجی ہارون میمن سکھر کے تاجروں کی قیادت کر رہے تھے، اْس وقت شہر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں تھی اور انتظامیہ تاجروں کے ساتھ بھرپور رابطے میں رہتی تھی۔ تاہم بعد ازاں مختلف مارکیٹوں میں متعدد تنظیمیں بن گئیں جن کے بیشتر رہنما انتظامی معاملات سے نابلد ہیں اور صرف پولیس افسران کی خوشامد، تصویری تقاریب اور نمائشی سرگرمیوں تک محدود ہیں۔۔تاجر رہنماؤں نے وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھر میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کا فوری نوٹس لیں، مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں اور پولیس کی کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے ۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں ڈکیتیوں موٹر سائیکل سکھر میں

پڑھیں:

گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے، جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔                                                              

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار