سکھربے امنی لپیٹ میں ہے ، جمعیت علماء اسلام کا اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر بدامنی کی لپیٹ میں، جمعیت علماء ِ اسلام سٹی سکھر کا اظہارِ تشویش، بدامنی و سماجی برائیوں کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا اعلان، سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈکیتیوں اور سماجی برائیوں کے خلاف جمعیت علماء ِ اسلام سٹی سکھر نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات، جامعہ حمادیہ مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کی اہم نشست ہوئی، جس میں مولانا مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا محمد عابد سندھی، قاری لیاقت علی مغل، مولانا مفتی قمر الدین ملانو، مولانا امان اللہ سکھروی، مفتی محمد اعظم مہر، مولانا محمد رفیق بندھانی سمیت دیگر علماء کرام اور رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے شہر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں، منشیات فروشی، شراب کے کھلے عام استعمال اور دیگر سماجی برائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ سکھر شہر بدامنی کی لپیٹ میں آ چکا ہے، شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہیں، جبکہ ڈاکو دن دہاڑے وارداتیں کرکے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں، جو پولیس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔مولانا مفتی سعود افضل ہالیجوی اور دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ شہر میں منشیات، شراب اور مضرِ صحت اشیاء کی کھلی فروخت نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ جمعیت علماء ِ اسلام اس مجرمانہ غفلت کی سخت مذمت کرتی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، منشیات فروشی، اور سماجی برائیوں کے خلاف جلد ایک منظم اور بھرپور عوامی احتجاجی مہم شروع کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سماجی برائیوں جمعیت علماء کا اظہار
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔