پشاور: برقعہ پوش موٹرسائیکل سوار خاتون نے نوجوان سے موبائل چھین لیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے علاقے گلبرگ میں موٹرسائیکل سوار برقعہ پوش خاتون کی جانب سے نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعہ پوش خاتون ایک شخص کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہے اور موقع پاتے ہی راہ چلتے نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتی ہے۔
پشاور میں خواتین سنیچر کی انٹری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلبرگ میں موٹرسائیکل سوار خاتون سنیچر کی نوجوان سے موبائل چھیننے کی ویڈیو وائرل
موٹرسائیکل سوار خاتون طالب علم سے موبائل چھین کر فرار pic.
— Farzana Ali (@farzanaalispark) October 20, 2025
ویڈیو میں متاثرہ نوجوان کو ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، تاہم دونوں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ واردات میں واقعی خاتون ملوث تھی یا کسی مرد نے برقعہ پہن کر ڈکیتی کی واردات کی۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews برقعہ پوش خاتون پشاور گلبرگ موبائل چھین لیا وی نیوز ویڈیو وائرلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برقعہ پوش خاتون پشاور گلبرگ موبائل چھین لیا وی نیوز ویڈیو وائرل نوجوان سے موبائل موٹرسائیکل سوار موبائل چھین برقعہ پوش
پڑھیں:
چالان کا خوف! گدھا بھی ہیلمٹ پہن کر سڑک پر نکل پڑا، ویڈیو وائرل
پنجاب میں غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران درجنوں موٹر سائیکل سوار گرفتار کیے گئے اور موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے اور کم عمر ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔اسی دوران عوام کی جانب سے ہیلمٹ پہننے کے قوانین کو لے کر سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے ویڈیوز شیئر کیں جن میں متعدد افراد کام کے دوران اور یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہنے نظر آئے تاکہ چالان سے بچا جا سکے۔حال ہی میں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک گدھا گاڑی چلانے والے شخص نے نہ صرف خود ہیلمٹ پہنا ہوا ہے بلکہ اپنے گدھے کو بھی ہیلمٹ پہنایا ہوا ہے، ویڈیو بنانے والے صارف نے اس سے سوال کیا کہ آپ نے ہیلمٹ کیوں پہنا؟ جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ میرا چالان ہوا تھا اس لیے پہنا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے، کچھ نے کہا کہ عوام کسی کام میں سنجیدہ نہیں ہو سکتی جبکہ کئی نے زور دیا کہ ہیلمٹ پہننا ضروری ہے اور اس کا مذاق نہیں بنانا چاہیے۔علاوہ ازیں محمد حماد نامی صارف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے مواد پر ایکشن لیا جائے کیونکہ لوگ اس قانون کا مذاق بنا رہے ہیں۔