پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی کا اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس پر دوبارہ فالو کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس سے مداحوں میں چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل نے احد کو ایکس پر فالو کیا ہے، جو طلاق کے بعد ایک غیر متوقع اقدام ہے اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔احد اور سجل کے کچھ مداح اسے پھر سے ’دوستی‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ماضی کی رومانوی جوڑی کی واپسی کی امید باندھ رہے ہیں تاہم بظاہر یہ ایکس اکاؤنٹ جعلی لگ رہا ہے۔

یاد رہے کہ سجل اور احد کی جوڑی نے 2017 کے مقبول ڈرامے 'یقین کا سفر' سے شہرت حاصل کی تھی، جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔

اس کیمسٹری نے حقیقی زندگی میں بھی محبت کا روپ دھارا اور جون 2019 میں اس جوڑے نے منگنی اور 14 مارچ 2020 کو ابوظہبی میں شادی کرلی۔ تاہم یہ رشتہ زیادہ وقت نہیں چل سکا  اور دو سال بعد تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی جس پر کبھی دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سجل کی احد سے علیحدگی کے باوجود بھی ان کے خاندان سے پیشہ ورانہ تعلقات برقرار ہیں۔ سجل ان دنوں احد کے والد، سینئر اداکار آصف رضا میر کے ساتھ ڈرامہ 'میں منٹو نہیں ہوں' میں کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم،صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم کے کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق صدیق انجم نے 2 نومبر 2024 کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی، جس میں ٹرائل کورٹ کو کیس کا فیصلہ کرنے سے روکا گیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر 2025 کو صدیق انجم کی رٹ پٹیشن خارج کر دی، جس کے بعد 3 اکتوبر 2025 کو ضمانت کی درخواست دوبارہ بحال کی گئی۔

عدالت کے مطابق ملزم کو اس کے واٹس ایپ نمبر پر تین مرتبہ طلبی کے نوٹس بھیجے گئے، تاہم وہ پیش نہیں ہوا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صدیق انجم نے جان بوجھ کر عدالت میں پیش ہونے سے گریز کیا۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والے جھنڈے کا معاملہ کیا ہے ؟
  • سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کی دماغی صلاحیتوں کے لئے نقصان دہ
  • سوشل میڈیا بچوں کی ذہانت کم کر رہا ہے؛ نئی امریکی تحقیق نے والدین کو خبردار کردیا
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم،صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج
  • اسلام آباد میں تین چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ انتظامیہ کا موقف آگیا
  • کبھی ہڈی نہ ٹوٹنے والوں سے متعلق سوشل میڈیا پر انوکھا نظریہ گردش کرنے لگا
  • سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال بچوں کی تعلیمی صلاحیت متاثرکررہا ہے
  • ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
  • قیدیوں کے استقبال نے بتایا کہ کون جیتا ہے، علی لاریجانی