وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والے جھنڈے کا معاملہ کیا ہے ؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر قومی پرچم کی جگہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرانے کا معاملہ سامنے آیا، جس نے سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔
یہ واقعہ 14 اکتوبر 2025 کو منظر عام پر آیا، جب سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا دکھائی دیا، جسے ناقدین نے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا موقفسرکاری کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل تھی۔
یہ بھی پڑھیے ’مریم نواز‘ سے منسوب زیر تعمیر اسکیم کا نام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج پرنسپل کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگا یا گیا۔ شوکاز نوٹس کے مطابق یہ عمل غفلت اور بدانتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔ شوکاز نوٹس کے بعد کالج کی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا ہے۔
مریم نواز کی تشہیر پر عوامی اور سوشل میڈیا تنقیدمریم نواز کی تصویر کا استعمال سرکاری مہمات میں پہلے بھی کئی بار تنازعات کا باعث بنتا رہا ہے۔ ان کے ایک سالہ دورِ حکومت میں متعدد مواقع پر سوشل میڈیا اور عوام نے ان کی تصاویر کے بے جا استعمال پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ مارچ 2024 میں مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد سرکاری بسوں، اسپتالوں اور ترقیاتی منصوبوں کے اشتہارات پر ان کی تصاویر نمایاں کی گئیں، جنہیں اپوزیشن نے ذاتی تشہیرقرار دیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اسے عوامی وسائل کا غلط استعمال کہا، حالیہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکجز پر مریم نواز کی تصاویر چھاپی گئیں، جس پر پی پی پی اور پی ٹی آئی نے اعتراض کیا کہ ’امداد کو سیاسی تشہیر سے جوڑنا غیر مناسب ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے سی ٹی سکین کے فارم پر مریم نواز کی تصویر، ’ان کا بس نہیں چل رہا کرنسی نوٹ پر بھی اپنی تصویر لگالیں‘
اس سے پہلے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریم نواز کے پوسٹرز لگائے گئے، جن پر ان کی تصویر کے ساتھ ہیلتھ ریفارمزکے نعرے درج تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے “شوبازی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کو ذاتی برانڈنگ سے پاک رکھنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔