سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کی دماغی صلاحیتوں کے لئے نقصان دہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال تعلیمی صلاحیت میں کمی سے منسلک ہے۔ اس نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال آپ کے نوجوان بچوں کی دماغی صلاحیت و قوت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جرنل آف دی امریکین میڈیکل ایسوسی ایشن میں رپورٹ ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 9 سے 13 سال کی عمر کے بچوں نے جو سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتے ہیں، دو سال بعد یاداشت اور زبان کے ایک ٹیسٹ میں کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسیسکو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرکس ڈاکٹر جیسن ناگاتا کے مطابق اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ سوشل میڈیا کے استعمال کی کم سطح بھی ذہنی کارکردگی پر منفی اثر مرتب کرتی ہے۔
ڈاکٹر جیسن ناگاتا کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ نو عمر بچوں کا دماغ سوشل میڈیا کے اثرات کے حوالے سے بالخصوص حساس ہو سکتا ہے، جو اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کا ایکسپوژر عمر کے لحاظ سے موزوں انداز میں کروایا جائے اور ان کے استعمال کی محتاط نگرانی کی جائے۔ اس تحقیق کے لیے محققین نے 6,500 بچوں کی دماغی صلاحیت اور ڈیولپمنٹ کے اعداد وشمار کا تجزیہ کیا، یہ امریکا کی دماغی بڑھوتری کے حوالے سے سب سے بڑی اور طویل المدتی تحقیق تھی۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ تقریباً 58 فیصد بچے سوشل میڈیا پر بالکل بھی وقت نہیں گزارتے تھے، 37 فیصد بچے 13 سال کی عمر تک سوشل میڈیا پر روزانہ ایک اضافی گھنٹہ گزار رہے تھے اور 6 فیصد بچے 13 سال کی عمر تک روزانہ 3 اضافی گھنٹے تک سوشل میڈیا استعمال کر رہے تھے۔ نتائج سے ظاہر زیادہ وقت گزارنے والے بچوں پر اسکے منفی اثرات بھی زیادہ مرتب ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کی دماغی
پڑھیں:
شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔