اگر آپ کے بچے روزانہ گھنٹوں سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہیں، تو یہ عادت ان کی تعلیمی کارکردگی اور ذہانت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ یہ انتباہ امریکا میں کی جانے والی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تازہ ترین طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

تحقیق کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچے جو باقاعدگی سے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، وہ مطالعے، یادداشت، اور الفاظ کے ذخیرے (vocabulary) سے متعلق ٹیسٹوں میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے استعمال اور دماغی صلاحیت میں کمی کے درمیان واضح تعلق دیکھا گیا ہے۔

اگرچہ ماضی میں زیادہ تر تحقیقات نے سوشل میڈیا کے نفسیاتی اثرات پر توجہ دی، تاہم اس نئی تحقیق نے اس کے تعلیمی اثرات کو جانچا، یعنی اسکول جانے والے بچوں کی کارکردگی پر یہ عادت کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔

محققین نے بچوں پر کی گئی ایک طویل مدتی تحقیق کا ڈیٹا استعمال کیا، جس میں 9 سے 13 سال کی عمر کے 6 ہزار سے زائد بچے شامل تھے۔ انہیں سوشل میڈیا کے استعمال کی بنیاد پر تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

پہلا گروپ: ایسے بچے جو سوشل میڈیا بالکل استعمال نہیں کرتے۔

دوسرا گروپ: وہ بچے جو روزانہ تقریباً ایک گھنٹہ سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں۔

تیسرا گروپ: وہ بچے جو روزانہ تین گھنٹے یا زیادہ وقت سوشل میڈیا پر صرف کرتے ہیں۔

تحقیق کے دوران تمام بچوں کے دماغی افعال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ نتائج نے ماہرین کو حیران کر دیا، وہ بچے جو روزانہ صرف ایک گھنٹہ سوشل میڈیا استعمال کرتے تھے، ان کی تعلیمی کارکردگی میں بھی نمایاں تنزلی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق ان بچوں کے اسکور میں 4 سے 5 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بچوں کی کارکردگی بہتر رہی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ حتیٰ کہ مختصر وقت کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنا بھی بچوں کے دماغی افعال پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔ بظاہر چند پوائنٹس کی کمی معمولی لگتی ہے، مگر وقت کے ساتھ یہ فرق بڑھ کر سیکھنے اور سوچنے کی صلاحیتوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

یہ تحقیق معروف میڈیکل جرنل JAMA میں شائع ہوئی ہے، اور ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو سختی سے محدود کریں تاکہ ان کی ذہنی نشوونما اور تعلیمی ترقی متاثر نہ ہو۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کے بچوں کے بچے جو

پڑھیں:

سعد رفیق نے شیر افضل  مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی ، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں ، بولے ضرور ! عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب سے پہلے PTI سے نکالیں گے وہ شخصیت آپ ھونگے ۔ دو ماہ نہیں گزرے تھے کہ پارلیمنٹ لاجز میں گزرتے ہوۓ پھر آمنا سامناہو گیا، عمران خان شیر افضل صاحب کو پارٹی سے نکال چکے  تھےہم نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی ہنسنا شروع کر دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے

 شیر افضل بولے آپکی پیش گوئی وقت سے پہلے ہی پوری ہو گئی ، میں نے پوچھا اتنا جلدی کیسے ہوا ؟ بتایا کہ میرا اخراج خان صاحب کی  ہمشیرہ اور اہلیہ کی باہمی گروپنگ نہ جوائن کرنے کا شاخسانہ ھے ۔

لیگی رہنما کاکہنا ہے کہ  مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلٰی بھولے بادشاہ لگتے ہیں ، وہ بھی عشق ِ عمران میں مبتلا ہیں، یہ کم بخت مڈل کلاس سے سیاسی کارکن straight fighter ہوتے ہیں ، لیڈر اور جماعت کے عشق میں لڑتے لڑتے تنِ تنہا تلوار سونت کرمخالف کی صفوں میں گھُس جاتےہیں اور سب سے پہلے مارے جاتے ہیں، خوش قسمتی سے بچ کر واپس آ جائیں تو اپنے مار دیتے ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ

سعد رفیق نے مزید کہ اکہ ان غیر منظم اور نیم جمہوری جماعتوں میں سازشی جیتتے ہیں تلخ سچ بولنے والے نہیں۔ مڈل کلاسیوں کو تھپکی لڑنے کیلئے دی جاتی ہے حکمرانی کے لئے نہیں ۔ وقت آنے پر سہیل آفریدی کے عشق کا بھوت خود عمران خان صاحب ہی اتاریں گے۔ مشتری ہوشیار باش

محترم شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ھوئ ، وھاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے
وہ جا رھے تھے اور میں آ رھا تھا
مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہدوں ، بولے ضرور !

عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں…

— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 15, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سعد رفیق نے شیر افضل  مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
  • سعودی عرب: آرامکو کا توانائی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں توسیع کا اعلان
  • اسکرین ٹائم: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر اثرات
  • پولیو سے انکار کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ
  • سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال بچوں کی تعلیمی صلاحیت متاثرکررہا ہے
  • ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایاز موتی والا
  • پھلوں اور سبزیوں کو بغیر دھوئے کھانا خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا
  • والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوا ئیں ،گورنرسندھ
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والا سندھ کا نوجوان