افغانستان نے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
افغانستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلادیش کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم نے 222 رنز کا ہدف 17 گیندوں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
رحمان اللہ گرباز اور رحمت شاہ 50، 50 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حشمت اللہ شاہدی نے ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم 48.
کپتان مہدی حسن میراز 60 اور توحید ہریدوئے 56 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ ان کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 101 کی شراکت بنی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور راشد خان نے تین تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امین الاسلام دوبارہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب
امین الاسلام بلبل ایک بار پھر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات میں 156 میں سے 115 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
23 ڈائریکٹرز منتخب ہوئے جبکہ دو حکومتی نمائندے بعد میں شامل کیے گئے جس سے 25 رکنی بورڈ مکمل ہوگیا۔
امین الاسلام، فاروق احمد اور شخاوت حسین بالترتیب صدر اور نائب صدور منتخب ہوئے۔
امین الاسلام آئندہ چار برس تک یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امین الاسلام کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔