data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بھتا خوری اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث مفرور ملزم وصی اللہ لاکھو کے خلاف ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو خط لکھ کر انٹرپول کے ذریعے وصی اللہ لاکھو کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سیکشن آفیسر جوڈیشل ون نے یہ تازہ خط تحریر کیا ہے ، جس میں 26 ستمبر 2024 کے سابقہ مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وصی اللہ لاکھو کے خلاف گزشتہ سال بھی اسی نوعیت کی کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وصی اللہ لاکھو

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر قانونی کارروائی جاری، وارنٹ گرفتاری برقرار

 پی ٹی آئی رہنماوں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔ عدالت کیجانب سے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔ کیس کی اگلی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش ہونے والے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی تھی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • گھرکی کفالت کے لیے بچہ ہاتھ میں چائے کاتھرماس پکڑ کرچائے فروخت کرنے کیلیے سڑک پرگھوم رہاہے
  • گورنر سندھ کی بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کے خصوصی استقبالیہ میں شرکت
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر قانونی کارروائی جاری، وارنٹ گرفتاری برقرار
  •  بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • لاہور:بادشاہی مسجد میں عارضی قیام گاہ میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کی سہولت کیلیے لفٹ نصب کی گئی ہے
  • حیدرآباد: حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، زیرنظر دو معصوم بچے اسکول جانے کے بجائے پانی کیلیے سرگرداں ہیں
  • شرکاء کو اجتماع گاہ تک پہنچانے کیلیے شٹل سروس کا بندوبست
  • ف لیگ کاٹرانسپورٹ کرایوںمیںکمی کامطالبہ
  • شادی ہالز رات 12بجے بند کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، یاسین بلوچ