اسرائیلی حکام اور یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ، سعودی عرب کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سعودی عرب نے اسرائیلی حکام اور یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں گھسنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی قبضے کے فوجی تحفظ میں کی گئیں، جو اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حرمت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کے دوران پہنچایا گیا نقصان تصاویر میں
بدھ کے روز جاری بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مملکت مسجد اقصیٰ کی حرمت پر مسلسل حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ہر اس اقدام کو مسترد کرتا ہے جو القدس اور اس کے مقدس مقامات کے تاریخی و قانونی درجے کو نقصان پہنچائے۔
سعودی وزارت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض حکام کو اسلامی مقدس مقامات کی توہین اور فلسطینی شہریوں پر مسلسل مظالم پر جوابدہ ٹھہرائے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے بدھ کو مسجد اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا اور ایک ویڈیو میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے 2 سال بعد اسرائیل یہاں جیت رہا ہے اور یہودی قوم ہی اس مقام کی مالک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزیاں اور اسکول تباہ کرنے پر پاکستان کی شدید مذمت
بن گویر نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں مکمل فتح حاصل کریں اور حماس کو مکمل طور پر تباہ کریں۔ وہ پہلے بھی مسجد اقصیٰ کے اسٹیٹس کو کو چیلنج کرنے کے بیانات دے چکے ہیں، جس کے تحت مسلمانوں کو عبادت اور یہودیوں کو صرف وزٹ کی اجازت ہے.
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات پورے خطے میں اشتعال اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل بیت المقدس سعودی عرب فلسطین مذمت مسجد اقصی یہودی آباد کارذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل بیت المقدس فلسطین یہودی ا باد کار اور یہودی کی شدید
پڑھیں:
لاہور اجتماع عام :بادشاہی مسجد کیلیے خصوصی راستہ تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ خصوصی )سالانہ اجتماع کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے طہارت اور غسل کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ کے مختلف مقامات پر وضو، غسل اور طہارت کے لیے خصوصی مقامات مختص کیے گئے ہیں تاکہ شرکا کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انتظامیہ کے مطابق بادشاہی مسجد سے آنے والے شرکا کے لیے کنٹینرز کے ذریعے ایک منظم اور محفوظ راستہ بنایا گیا ہے، جس سے آمد و رفت میں بھرپور آسانی پیدا ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں ضعیف و معذور شرکا کی سہولت کے لیے لفٹ کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے، جس سے بزرگ افراد کو حرکت و رسائی میں آسانی مل رہی ہے۔ شرکا نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جامع انتظامات اجتماع کی سہولت اور نظم و ضبط میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔