data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی نڈر ڈاکٹر ظہیرہ سومر نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسرائیلی محاصرے کے باوجود غزہ کے قریب پہنچنے والی چند امدادی کشتیوں میں شامل ہو کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر ظہیرہ نے بتایا کہ اسرائیلی بحریہ کی سخت نگرانی کے باوجود ان کی کشتی بحفاظت غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کیونکہ یہ مشن صرف امداد نہیں بلکہ انسانیت کا فریضہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 40 سے زائد امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا کو اسرائیلی فورسز نے گزشتہ دنوں گھیر لیا تھا، تاہم چند جہاز اسرائیلی گرفت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں وہ کشتی بھی شامل ہے جس پر ڈاکٹر ظہیرہ سوار تھیں۔

انہوں نے بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ایک اسرائیلی جنگی جہاز ان کے قریب آیا اور کچھ لمحوں کے لیے ایسا محسوس ہوا جیسے انہیں اپنے فون سمندر میں پھینکنے پڑیں گے، لیکن وہ کسی طرح اسرائیلی کشتی کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے۔

فلوٹیلا کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق اسرائیلی بحریہ اب تک کم از کم 13 امدادی کشتیوں کو روک چکی ہے جن میں الما، ادرا، اسپیکٹر، اورورا، دیر یاسین، ہوگا اور یولارا شامل ہیں۔

ان جہازوں پر حملے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی واٹر کینن سے کارکنوں پر حملہ کر رہے ہیں اور کشتیوں پر زبردستی چڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظہیرہ سومر 3 بچوں کی ماں ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ اس مشن میں شامل ہونا ان کے لیے ایک  ذمہ داری اور دل کی پکار تھا۔ انہوں نے روانگی سے قبل اپنی وصیت بھی لکھ دی تھی تاکہ اگر کچھ ہوجائے تو ان کے بچے جان لیں کہ ان کی والدہ نے انسانیت کے لیے قدم اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  غزہ کے مظلوموں کے لیے یہ قربانی کوئی بڑی بات نہیں، اصل امتحان ان کا ہے جو ملبے کے نیچے بھی زندگی تلاش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا مجموعی طور پر 45 جہازوں اور 497 رضاکاروں پر مشتمل ہے جن کا تعلق 46 ممالک سے ہے۔ ان تمام کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک براہِ راست امداد پہنچانا اور اسرائیلی ناکہ بندی کو عالمی سطح پر چیلنج کرنا ہے۔

2010ء  میں بھی اسرائیلی افواج نے ایک امدادی فلوٹیلا پر حملہ کیا تھا جس میں 10 کارکن شہید ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ظہیرہ انہوں نے رہے ہیں کے لیے غزہ کے

پڑھیں:

موہنجودڑو ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، ڈاؤن ٹریک متاثر

فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

کوٹری جنکشن پر موہنجودڑو ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے واقعے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کے لیے کرین طلب کرلی گئی ہے، جلد ٹریک کو بحال کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی افواج نے 8 مزید فلسطینی شہید کر دیے
  • پولینڈ کی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے سرگودھا پہنچ گئی
  • میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ
  • اسرائیلی فوج کے چھاپوں کی نئی کارروائیاں ( 65 فلسطینی گرفتار)
  • اسرائیل اور ریپ کا ہتھیار
  • اسرائیلی قرارداد
  • متحدہ عرب امارات میں شدید دھند؛ ریڈ اور یلو الرٹ جاری
  • یو اے ای میں شدید دھند کے باعث محکمہ موسمیات کا ریڈ اور یلو الرٹ جاری
  • موہنجودڑو ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، ڈاؤن ٹریک متاثر
  • اسرائیلی فوج نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے مزید23فلسطینی شہیدکردیئے