data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دریائے برہم پترا پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔

عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پترا سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔

بھارت کی سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.

9 گیگاواٹ ممکنہ صلاحیت اور پمپڈ سٹوریج پلانٹس سے اضافی 11.1 گیگاواٹ بجلی کی پیداوار کا تخمینہ ہے، دریائے برہم پترا بھارت کے علاقے میں خاص طور پر چین کی سرحد پر واقع اروناچل پردیش میں ہائیڈرو کی اہم صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارت کو خدشہ ہے کہ ارونا چل پردیش میں داخل ہونے سے پہلے دریا کے بالائی راستے یارلنگ زانگبو پر ایک چینی ڈیم اس کے بہاؤ کو 85 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔

برہم پترا کا طاس اروناچل پردیش، آسام، سکم، میزورم، میگھالیہ، منی پور، ناگالینڈ اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں پر پھیلا ہوا ہے اور بھارت کی غیر استعمال شدہ ہائیڈرو صلاحیت کا 80 فیصد سے زیادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف ریاست اروناچل پردیش میں اس کے پانی سے 52.2 گیگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے پر 2035 تک 1.91 کھرب انڈین روپے درکار ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے پر 4.52 کھرب روپے لاگت آئے گی۔

سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے منصوبے میں کچھ پراجیکٹ پہلے سے ہی پائپ لائن میں ہیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی دریائے برہم پترا

پڑھیں:

غزہ کی تعمیر نو پر 70 بلین ڈالر لاگت آئیگی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی پٹی کیخلاف قابض اسرائیلی رژیم کی 2 سالہ انسانیت سوز جنگ کے باعث اس علاقے میں کم از کم 55 ملین ٹن ملبہ پیدا ہوا ہے اسلام ٹائمز۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNSP) نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے نئے تخمینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے یو این ڈی پی کے اعلی اہلکار جیکب سیلیئرز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی مکمل تعمیر نو پر 70 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ جنیوا میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لئے 70 بلین ڈالر کے بجٹ میں حصہ ڈالنے کے لئے امریکہ سمیت متعدد عرب و یورپی ممالک کی جانب سے ابتدائی اشارے ملے ہیں۔ جیکب سیلیئرز نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ غزہ میں دو سالہ اسرائیلی جنگ میں کم از کم 55 ملین ٹن ملبہ پیدا ہوا ہے!

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی الیکٹرک وہیکل سبسڈیوں پر چین برہم، ڈبلیو ٹی او میں باضابطہ شکایت درج
  • حکومت کا نیا جھٹکا , بجلی کے نرخوں میں اضافہ، عوام پریشان
  • بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری
  • غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ
  • غزہ تعمیر نو: ٹونی بلیئر کے کردار کو حماس کی سخت مخالفت کے باوجود فلسطین اتھارٹی نے قبول کرلیا
  • غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر فنڈ، امریکا، عرب و یورپی ممالک کی مثبت یقین دہانیاں
  • غزہ کی تعمیر نو پر 70 بلین ڈالر لاگت آئیگی، اقوام متحدہ
  • چین کے بالائی ڈیم کے خدشات کے باوجود بھارت کا توانائی کا نیا منصوبہ منظرِ عام پر
  • برہم پترا پر چین کے ڈیم کے سائے میں بھارت کا 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ