پنجاب: اسموگ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ ماحولیات پنجاب نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی جی محکمۂ ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں، بار بی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے تمام ریسٹورنٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب میں سموگ سے تباہیڈی جی محکمۂ ماحولیات پنجاب نے بتایا ہے کہ تمام ہوٹلز اور بار بی کیو اسٹیشنز کو 15 دن کے اندر سَکشن ہُوڈز لگانے کاحکم دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کھلی جگہوں پر دھواں، چکنائی، بدبو پھیلانے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
عمران حامد شیخ کے مطابق حکم عدولی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت فوری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ڈی جی محکمۂ ماحولیات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں، چیکنگ اور سیلنگ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ماحولیات پنجاب
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔