ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ مشن, پاکستان کا خلائی مستقبل روشن
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پاکستان خلا کی دنیا میں ایک اور سنگِ میل عبور کرنے جا رہا ہے، جب ملک کا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ “ایچ-ایس ون” 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کیا جائے گا۔اس جدید سیٹلائٹ کی بدولت زراعت، ماحولیاتی نگرانی، شہری ترقی، اور قدرتی آفات کی پیشگوئی میں انقلاب آنے کی توقع ہے۔اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، ایچ-ایس ون سیٹلائٹ جدید ڈیٹا کیلیبریشن سسٹم سے لیس ہے، جو درست زراعت (Precision Agriculture) میں اہم کردار ادا کرے گا۔اندازہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے فصلوں کی پیداوار میں 15 تا 20 فیصد تک اضافہ ممکن ہو سکے گا۔سیٹلائٹ نہ صرف سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی بروقت پیشگوئی میں معاون ہوگا، بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں، ارضیاتی خطرات اور زمین کے استعمال کی مانیٹرنگ بھی بہتر بنائے گا۔انفراسٹرکچر میپنگ، شہری منصوبہ بندی، اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں یہ سیٹلائٹ پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مشن پاکستان کی قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے تحت خلا میں خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ایپلی کیشنز کے دور میں داخل ہو رہا ہے اور ایچ-ایس ون سیٹلائٹ اس سفر کا روشن آغاز ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔