نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ،وزیر اعلی کا عمران خان سے ملاقات کے لئے کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ ،وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا،مراسلے کے مطابق وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا چالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن کے دعوے مسترد پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری، 2500 سے زائد افراد زیرحراست کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار نوجوانوں میں بے چینی،جین زی اور فوج کی خاموش حمایت ،دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں کی چھٹی حماس نے خود ہتھیار نہ ڈالے تو ہم طاقت کے ذریعے غیرمسلح کردیں گے؛ ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات خیبر پختونخوا وزیر اعلی کا فیصلہ
پڑھیں:
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین اور قانون پر عمل کروں گا، آج خیبر پختونخوا پہنچ جاؤں گا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا جواب ہائی کورٹ میں جمع ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے طیارے کےلیے درخواست کی ہے۔
صحافی کے سوال پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں آپ کو نہیں بتاسکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے قانون اور آئین پر عمل درآمد کریں گے۔
اس سے قبل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ گورنر خیبر پختون خوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔