کراچی میں تین روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے لیے موسم کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر میں زیادہ تر دھوپ اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
سمندری ہوائیں بدستور بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 40 فیصد رہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کے مہینے کے دوران دن گرم جبکہ رات قدرے بہتر رہتی ہے، گزشتہ روز شہر میں رات کا درجہ حرارت 3 ڈگری گر گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور سے قطر جانے والی پرواز خراب موسم کی لپیٹ میں، طیارے میں کلمہ طیبہ کی صدائیں، ویڈیو وائرل
لاہور سے قطر جانے والی ایک بین الاقوامی پرواز دورانِ سفر شدید طوفانی بارش اور آسمانی بجلی کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے باعث جہاز کو غیر معمولی جھٹکے لگے اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا
پرواز کے دوران اچانک خراب موسم نے جہاز کو گھیر لیا، جس سے فضاء میں ہچکولے محسوس کیے گئے۔ مسافروں کی جانب سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں، جب کہ متعدد افراد کلمہ طیبہ اور دعائیں بلند آواز میں پڑھتے رہے۔ اس دوران لی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں جہاز کے اندر کی فضا اور مسافروں کی بے چینی دیکھی جا سکتی ہے۔
لاہور سے قطر جانے والی پرواز طوفانی بارش کی لپیٹ میں آسمانی بجلی گرجنے اور طوفانی بارش نے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا*
*فضا میں ایسے جھٹکے لگے کہ مسافروں کی چیخیں فضا میں گونج اٹھی ۔ مسافروں کی زبان میں کلمہ طیبہ کا ورد جاری ۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/NzJKo2n1ce
— Shakil Bashir (@ShakilSidhu1) October 6, 2025
ذرائع کے مطابق، پائلٹ نے بروقت مہارت اور غیرمعمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرواز کو مکمل طور پر قابو میں رکھا اور جہاز کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ رکھا۔ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرواز موسمی صورتحال کا شکار لاہور سے قطر پرواز