بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین ہے: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پر پالیسی لائی جارہی ہے.
انہو ں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانامعاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے, چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہےہیں۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزراء، انتظامیہ کے تعاون کے بغیر اہداف کا حصول ناممکن، ماضی میں لوٹ مار کا بازار گرم تھا: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی کا 6 گھنٹے طویل کڑا احتساب کیا گیا۔ پنجاب نے اپنی حالیہ تاریخ میں پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز نے پراجیکٹس پر اعداد و شمار، ٹائم لائن اور نتائج پیش کیے۔ ترقی کی نئی راہیں کھولنے کیلئے تھل ایکسپریس وے پراجیکٹ کا شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایکسپریس وے گوادر اور دیگر علاقوں کو ترقی کی سڑک سے ملائے گی۔ پنجاب میں 20 ہزار روڈ پراجیکٹس کے ذریعے 50 ہزار افراد کو باعزت روزگار مل گیا۔ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 30ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی۔ 100 سال تک چلنے والی خصوصی پلاسٹک سیوریج لائن کا تاریخی منصوبہ شروع ہوگیا۔ پہلے فیز کے 440 ماڈل ویلج دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا۔ پنجاب میں پہلی بار واسا کے مراکز 5 سے بڑھا کر 19 تک کر دیے گئے۔ سال کے آخر تک پورے صوبے میں واسا مراکز ہر شہری کو صاف پانی کی سہولت دستیاب کریں گے۔ پہلی بار پنجاب میں پانی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے 1000 ری چارج ویل اور 100 سے زائد انڈرگراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔ وہاڑی ملتان روڈ کو جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقررکرلیا۔ ہسپتال، تھانے اور سکولوں میں 4500نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ قائم کیے جائیں گے۔ واسا، پی ایچ اے اور دیگر شہری خدمات کے لئے ایک ہی ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ 19 اضلاع کے 21شہروں میں اپنی زمین، اپنا گھر کی پہلی قرعہ اندازی بہت جلد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ہر نئے پٹرول پمپ اور سروس ایریا پر چارجنگ انفراسٹرکچر کا قیام ضروری قرار دے دیا۔ جہلم، چناب برج پر 10انٹرچینج بنیں گے۔ صوبے بھر میں ریلوے پھاٹک پر انڈرپاس اور اوورہیڈ برج بنانے کے لئے سروے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ مریم نے جون کے آخرتک گھروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کا پہلا گارمنٹ سٹی پراجیکٹ مکمل، سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا باعث بن گیا۔ انڈسٹریل زون میں دو سال میں انڈسٹری نہ لگانے پر پلاٹ منسوخ کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس کے ذریعے 60ارب روپے کے قرضے، ایک لاکھ 10ہزار کاروبار کی بڑھوتری، آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے نئے کاروبار کے لئے 40فیصد قرضے دیئے جائیں گے۔ مراکز صحت کی ری ویمپنگ فیز ٹو کے لئے دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ پنجاب گندم کی بوائی میں دوسرے صوبوں پر لیڈ لے گیا۔ ایک کروڑ 65لاکھ ایکڑ پر گندم کی بوائی، 80فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا۔ کاشتکاروں کو ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانس سکیم کے تحت 12قسم کی جدید ترین مشینری دی جائے گی۔ ماڈل ایگری مال تین ماہ میں مکمل آپریشنل کرانے کا حکم دے دیا۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی تعمیر و مرمت کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لیاگیا۔ نوازشریف میڈیکل سٹی میں جنیٹک بلڈ ڈیزیز، سرجیکل آرتھو پیڈک سنٹر، برن ہسپتال بھی بنیں گے۔ پنجاب میں بھر میں تقریباً 3لاکھ امراض قلب میں مبتلا افراد کو ادویات کی فراہمی کا 96فیصد ہدف پوراکرلیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے پانچ کوابلیشن مشینوں کی خریداری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے لئے 100وینٹی لیٹر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ای بسوں پر 10 شہروں میں 88لاکھ افراد کے سفر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ مریم نواز کی مزید نو شہروں میں جلد از جلد ای بس سروس اور بس شیلٹر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے منہ کھر فری زون بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ہر ضلع میں سی ایم ایکسرے سرجیکل پروگرام کے تحت لائیو سٹاک اوٹی سنٹر قائم ہوں گے۔ مریم نے کہا کہ عوامی خدمت کے اہداف پورے کرنے پر ٹیم پنجاب کو شاباش دیتی ہوں۔ وزراء اور انتظامیہ ٹیم کے تعاون کے بغیر اہداف کا حصول ناممکن تھا۔ برازیل کوپ30 میں پاکستانی انکلیوژر میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا گیا۔ چند ماہ پہلے چین سے سموگ کنٹرول سیکھنے گئے تھے، الحمدللہ آج فلپائن ہم سے سموگ کنٹرول سیکھنا چاہتا ہے۔ ماضی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا۔ انڈسٹری لگانے کے لئے دو دو سال کا انتظار کیوں؟ فوری فیصلہ چاہیے۔ ماحولیاتی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈسٹری لگانے کی اجازت دی جائے۔ پنجاب بھر میں کوئی سڑک یا پل ٹوٹا نہیں رہے گا۔ جبکہ مریم نواز نے ورلڈ چلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے اپنے پیغام میں کہا پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں۔ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے، اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں۔ ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ آٹسٹک بچوں کے لیے پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم اسکول قائم کر دیا جلد افتتاح ہوگا۔ ننھے بچوں کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم ہونگے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی، استحصال اور خطرات کے کیسز جدید ترین نظام کے تحت حل کررہا ہے۔ چائلڈ لیبر کے انسداد کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے۔بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، ہیئرنگ ایڈز، اور وِیل چیئرز فراہم کر رہے ہیں۔ کوئی بچہ محروم، لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو نیند نہیں آتی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔ پنجاب کاہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا، مسکرائے گا۔ ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ مریم نواز نے ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں جیولین تھرو مقابلے میں شاندار کامیابی پر اولمپک ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ مریم نواز نے کہا ارشد ندیم کا ہر سنہری میڈل محض اعزاز نہیں بلکہ پاکستان کی پہچان اور وقار ہے۔ پاکستان کے روشن آج اور کل میں ارشد ندیم کا کردار ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔