کراچی، شیرشاہ کے گوداموں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، خواتین سمیت پانچ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں بھڑکنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی تھی۔
آگ بے قابو ہونے کے بعد شعلے دور دور سے آسمان سے باتیں کرتے نظر آئے جبکہ اطلاع پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا۔
آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، فائر بریگیڈ کے عملے نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق مختلف گوداموں میں موم بتی ، روئی اور کروڈ آئل موجود تھا جبکہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیکر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب لہا گیا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 10 گاڑیوں کی مدد سے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع شام 6 بجے کے قریب ملی تھی جبکہ اسنار کل کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا تھا تاہم گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے نہ صرف عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اسنار کل کا بھی استعمال نہیں کیا جا سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی سوئی گیس لائن سے اخراج کے باعث بھی آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا تھا تاہم فوری طور پر مذکورہ علاقے کی سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی بند کرا دی گئی ہے جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔
گوداموں میں لگنے والی آگ نے مجموعی طور پر گلی میں موجود 5 گھروں کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا۔
اس حوالے سے چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 35 سالہ سکینہ زوجہ شیر محمد ، 40 سالہ شیر محمد ولد تاج محمد ، 35 سالہ رحمت ولد تاج محمد جبکہ دو بہن بھائی 3 سالہ ولی احمد اور 5 سالہ حبیبہ دختر صداقت کے نام سے کی گئی۔
آخری اطلاعات آنے تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کو مکمل طور پر بجھانے کے لیے کولنگ کے عمل میں مصروف تھا جبکہ پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود تھی جس نے مذکورہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ گوداموں میں کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک