Islam Times:
2025-10-15@20:31:36 GMT

غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید، 35 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید، 35 زخمی

وزارت صحت کے مطابق اس طرح اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 938 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے ایک لاکھ 70 ہزار 169 فلسطینی زخمی ہوچکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسپتالوں میں لائی گئیں 16 فلسطینیوں کی لاشیں ملبے سے ملی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔ وزارت صحت کے مطابق اس طرح اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 938 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے ایک لاکھ 70 ہزار 169 فلسطینی زخمی ہوچکے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 45 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزارت صحت کے مطابق فلسطینی شہید

پڑھیں:

غزہ: ٹرمپ امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی بربریت جاری، صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 9 فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، قابض فوج کی تازہ بمباری میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں تازہ ترین فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جب کہ غزہ کے کئی علاقے اب بھی ملبے کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابقشجاعیہ کے رہائشی علاقے میں اسرائیلی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ اور بمباری کے دوران 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جبکہ جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غزہ کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تباہ حال عمارتوں کے ملبے تلے سے مزید 250 شہدا کی لاشیں نکالی گئی ہیں، بھاری مشینری کی کمی اور بارودی مواد کے پھیلاؤ کے باعث ریسکیو کارروائیاں نہایت سست رفتاری سے جاری ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں نے حراستی مراکز میں روا رکھے جانے والے تشدد، ذلت اور اذیت ناک سلوک کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کی ہیں۔ ایک سابق قیدی نے اسرائیل کی معروف اوفر جیل کو ذبح خانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ قیدیوں کو دن رات تشدد اور بھوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریڈ کراس کو اسرائیلی حکام کی جانب سے 45 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں موصول ہوئیں، جبکہ تقریباً 2 ہزار قیدی رہا کیے گئے جن میں سے 154 کو مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار 194 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 169,890 تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا تسلسل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خطے میں امن ابھی ایک دور کا خواب ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید
  • افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ
  • پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا
  • اسرائیل نے غزہ میں امداد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، اسرائیلی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید
  • حماس نے 4اسرائیل نے 45لاشیں حوالے کردیں،امن معاہدے کے بعد بھی 9فلسطینی شہید
  • جنگبندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی جرائم کے تسلسل پر ایران کا انتباہ
  • غزہ: ٹرمپ امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی بربریت جاری، صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 9 فلسطینی شہید
  • ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بھی غزہ میں صیہونی بربریت جاری، 9 فلسطینی شہید
  • مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا اختتام پذیر، تصادم میں ایس ایچ او شہید، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی