ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا 74ویں برسی پر شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو پیغام خراجِ عقیدت و سلامِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے تحریکِ پاکستان کی کامیابی اور ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، ان کی استقامت، خلوصِ نیت اور اصول پسندی نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہیدِ ملت کا کردار دیانت، قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ ہے، جنہوں نے قوم کو اتحاد و اتفاق اور ایمانداری کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ لیاقت علی خان کے افکار و تعلیمات کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے ملک و ملت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہیدِ ملت کے خواب کو تعبیر دی جا سکے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان شہیدِ ملت کے نظریے پر عمل پیرا رہتے ہوئے ایک مستحکم، ترقی یافتہ اور باوقار پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لیاقت علی خان مقبول صدیقی
پڑھیں:
پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
قرارداد کے متن کے مطابق ایوانِ پنجاب 23 جوانوں کی شہادت پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے جبکہ افغانستان کی سرزمین سے وطن عزیز پر حملے کسی طور قبول نہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرحدی تحفظ اور مؤثر قواعد عمل میں لائے جائیں جبکہ پاک فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد استحکام پاکستان پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے جمع کروائی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کا فتنۃ الخوارج کے ممکنہ گٹھ جوڑ کی بے نقابی پر پاک فوج کو داد شجاعت پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، جبکہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی موثر قیادت قابلِ فخر ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق ایوانِ پنجاب 23 جوانوں کی شہادت پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے جبکہ افغانستان کی سرزمین سے وطن عزیز پر حملے کسی طور قبول نہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرحدی تحفظ اور مؤثر قواعد عمل میں لائے جائیں جبکہ پاک فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے۔ قرارداد میں شہداء کے درجات کی بلندی ا ور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔