ساہیوال:

ساہیوال کے نواحی علاقے 51 بارہ ایل سٹاپ پر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس ترجمان کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید جٹ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جسے شہر میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

پولیس نے موقع پر ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں دو الگ الگ پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین زخمی ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات میں اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

پہلا مقابلہ پاک کالونی تھانے کی حدود میں میوہ شاہ کے ایم سی کٹ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان ریحان عرف گنجا اور ریاض عرف چاچو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ کورنگی بھٹائی چوکی کے قریب پیش آیا، جہاں بھی مشتبہ افراد کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔

جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوا جبکہ دوسرے کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دوسرے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوجوان جوڑوں کو ورغلا کر منشیات اسمگل کروانے والا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب
  • نوابشاہ ،ایس ایس پی کی ہدایت پر ضلع بھر میں کارروائیاں
  • پڈعیدن،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون
  • کراچی: معصوم  بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ڈکیت گرفتار
  • کراچی: نجی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشتکاری کا انکشاف
  • کراچی ایئرپورٹ سے گم ہونے والا برطانوی پولیس افسر کا سامان برآمد
  • تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی، افغان گروہ کے 3 کارندے گرفتار
  • کراچی میں دو الگ الگ پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط