نوابشاہ ،ایس ایس پی کی ہدایت پر ضلع بھر میں کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نواب شاہ( نمائندہ جسارت )ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی مختلف تھانوں کی جانب سے مؤثر اور بھرپور کارروائیوں کے دوران متعدد اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔تھانہ سکرنڈ پولیس کی تین کامیاب کارروائیاں۔پہلی کارروائی کے دوران تھانہ سکرنڈ پولیس نے مفرور ملزم حبیب اللہ عرف قادر ولد اسماعیل خاصخیلی کو گرفتار کر لیا، جو مقدمہ میں مطلوب تھا۔دوسری اور تیسری کارروائیوں میں دو ملزمان عمران ولد امین کیریو اور حب علی کہیڑو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے Z-21 گٹکے کے چار پیکٹ برآمد کیے گئے۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ تھانہ دوڑ پولیس نے دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے تھانہ گزری، ضلع ساؤتھ میں مقدمہ درج چوری کی سفید رنگ کی کرولا کار برآمد کی۔ گاڑی ملزم پرویز علی ولد عبدالکریم قوم سمون، ساکن گاؤں خانپور مہر خان، ضلع گھوٹکی کے قبضے سے ملی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔تھانہ اے سیکشن پولیس کی دو کارروائیاں۔پہلی کارروائی میں گشت کے دوران ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالک وسیم ملاح کے حوالے کی گئی۔دوسری کارروائی میں اسپتال کے قریب سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالک حسن دین ولد نور محمد میمن کے حوالے کی گئی۔تھانہ باندی پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں۔پہلی کارروائی کے دوران تھانہ باندی پولیس نے ملزم محمد صدیق ولد محمد اسماعیل چانڈیو کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 5030 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کیخلاف مقدمہ درج۔دوسری کارروائی میں باندی پولیس نے ملزم علی برہمانی کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے Z-21 گٹکا سپاری کے 2 پیکٹ برآمد کرکے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔تھانہ ائرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سولر پلیٹ اور واٹر پمپ برآمد اصل مالک مقبول احمد میمن کے حوالے کردیا گیا۔تھانہ 60 میل پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرکے۔ ان کیخلاف مقدمہ نمبر 55/2025، دفعہ 5 جوا ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔تھانہ کڈھر پولیس نے دورانِ گشت ملزم امیر بخش مگسی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 980 گرام چرس برآمد کی۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 105/2025، دفعہ 9(i) 3B CNSA 2024 درج کیا گیا۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے تمام کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا غیر قانونی فعل کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں تاکہ ضلع میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کر خلاف مقدمہ کے قبضے سے کے دوران پولیس کی پولیس نے کے خلاف کی گئی
پڑھیں:
وکیل نے دوران سماعت بھارتی چیف جسٹس پر جوتا پھینک دیا
نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، دوران سماعت وکیل نے بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو چیف جسٹس بی آر گوائی نے دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک 71 سالہ وکیل نے نعرے بازی شروع کی اور چیف جسٹس آف انڈیا پر جوتا پھینک دیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم وکیل کی شناخت راکیش کشور کے نام سے ہوئی ہے، جس نے صبح تقریباً 11:35 بجے کورٹ نمبر 1 میں کارروائی کے دوران اپنا جوتا اتار کر چیف جسٹس کی جانب پھینکا۔
ایک سنیئر پولیس افسر نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوتا پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا اور سپریم کورٹ کی سکیورٹی یونٹ کے حوالے کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم Mayur Viharکا رہائشی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا رجسٹرڈ رکن ہے۔
ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ وکیل چیف جسٹس کے حالیہ ریمارکس سے ناراض تھا، جو مدھیا پردیش کے کھاجوراہو مندر سے متعلق ایک سماعت کے دوران دیے گئے تھے۔
چیف جسٹس گوائی نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور وکلا کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔