سرگودھا میں مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی اندھا دُھند فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بھلوال پولیس کے مطابق تھانہ سٹی بھلوال کی حدود میں بدھ کے روز پرانی دُشمنی پر دو افراد کو اُن کے مخالفین نے اندھا دُھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال سب انسپکٹر محمد اقبال کے مطابق محمد حیات جسپال بعمر 51 سال سکنہ ہائے نصیر پور کلاں بھلوال اور مصری خان بعمر 50 سال سکنہ ہائے نصیر پور کلاں بھلوال ایک دکان پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دکان کے سامنے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں محمد حیات جسپال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ مصری خان شدید زخمی ہوگیا۔
(جاری ہے)
سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھلوال سرکل ڈی ایس پی فیصل عباس موقع پر پہنچ گئے۔ تھانہ بھلوال سٹی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال اور مصری خان کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھلوال سرکل ڈی ایس پی فیصل عباس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاسک دے دیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ساہیوال، پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، اے ایس آئی زخمی
ساہیوال:38 بارہ ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ترجمان ساہیوال پولیس کے مطابق 110 سیون آر کے راستے جنگل میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں جانب سے مبینہ مقابلہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کے تین ساتھی اپنے ہی دیگر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مقابلے کے دوران اے ایس آئی اسلم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی فائرنگ کے دوران جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے بہادری سے مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔