کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد حسین جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے درمیان تنازع کے نتیجے میں پیش آیا اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ مقتول کی اہلیہ نے کی اور استعمال ہونے والا پستول خود حسین کا تھا۔
اقبال مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑے کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا اور ایک ہفتہ قبل بھی اسی نوعیت کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اہل خانہ زخمی ہوئے تھے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔