البانیا‘ عدالت میں مسلح شخص نے جج کو ہلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترانا: البانیا کی عدالت میں دوران سماعت مسلح شخص کی فائرنگ سے جج کا قتل ہو گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی عدالت میں دوران سماعت مسلح کی فائرنگ سے جج ہلاک اور 2 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق اپیل کورٹ میں جج ایسٹریٹ کالاجا کو کمرہ عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران مدعا علیہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حکام کے مطابق 30 سالہ مسلح شخص موقع سے فرار ہو گیا، جسے بعد میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ البانیہ کے وزیرِ اعظم ایڈی رام کی جانب سے عدالت میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت میں
پڑھیں:
انڈونیشیا : لینڈ سلائیڈنگ سے 30افراد ہلاک ‘ 18 لاپتا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے سنٹرل جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک اور 18 لاپتا ہوگئے۔ ضلع پانداناروم کے گاؤں پانداناروم میں طوفانی بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی،جس سے 48 مکانات مکمل طور پر تباہ یا منہدم ہوئے جبکہ 195 کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد 934 رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی باسارناس، فوج، پولیس، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروںکے 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔