سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی درخواستیں منظور کرلیں، چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ فل کورٹ تشکیل سے متعلق ہماری درخواست پر اعتراضات لگے، چیمبر اپیل دائر کی ہے اس پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔

اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ پہلے ہم آئینی بینچ پر اعتراض اور فل کورٹ کا معاملہ سنیں گے۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی، لیکن ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے۔

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت پر شہید بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے دستخط کیے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان روسٹرم پر آئے تو جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ لائیو اسٹریمنگ سے متعلق اٹارنی جنرل کا کیا مؤقف ہے؟ حکومت کا لائیو اسٹریمنگ سے متعلق کیا موقف ہے؟

اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہوتا یے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ یعنی بینچ جو فیصلہ کرلے اس پر راضی ہیں۔

بعدازاں عدالت نے چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چھبیسویں آئینی ترمیم لائیو اسٹریمنگ سے اٹارنی جنرل سپریم کورٹ نے کہا کہ

پڑھیں:

جسٹس امین، آئینی عدالت کے ججز سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے سپریم کورٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید نے کی وفد نے عدالت کے ججز سے بھی ملاقات کی۔ چیف جسٹس ار دیگر ججز کو مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم پر عدالتی کارروائی، 4 ججز سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو تیار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز کا 27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم پر بحث، اجتماعی استعفے کی تجویز پر کوئی اتفاق نہ ہو سکا
  •  ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر  
  • آئینی عدالت کا ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلیے مقرر کرنے کا فیصلہ
  • آئینی عدالت کا ججز ٹرانسفر کیس، انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
  • لاہور ہائیکورٹ: 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • جسٹس امین، آئینی عدالت کے ججز سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات 
  • 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلیے فل بینچ تشکیل