فرانسیسی سوشل میڈیا اسٹار کو لوگوں کو سرنجیں گھونپتے پھرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پیرس کی سڑکوں پر لوگوں کو مذاق کے طور پر سرنج سے ڈرانے اور اس کی ویڈیوز بنانے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ پرینک ویڈیو بنانے پر معروف ٹک ٹاکر کو پابندی کا سامنا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امین موجیتو کے نام سے مشہور اس شخص کا اصل نام ایلان ایم. ہے۔ اس نے ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جن میں وہ راہگیروں کو خالی سرنج سے یوں ظاہر کرتا کہ جیسے وہ انہیں انجیکشن لگا رہا ہو اور وہ بھی ایسے وقت میں جب حقیقی سرنج حملوں کا خوف فرانس میں عروج پر تھا۔
عدالت میں پیشی کے دوران 27 سالہ ایلان نے کہا کہ میں نے صرف دوسروں کی نقل کی۔
سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ میں نے بہت بری سوچ اپنائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسپین اور پرتگال میں ایسی ویڈیوز دیکھیں اور ان کی نقل کی لیکن میں نے نہیں سوچا کہ اس سے کسی کو نقصان ہو سکتا ہے۔
ایلان پر ایسے ہتھیار کے ساتھ تشدد کا الزام لگا جو کسی جسمانی معذوری کا باعث تو نہیں بنا مگر پھر بھی متاثرہ افراد پر شدید نفسیاتی اثرات چھوڑ گیا۔
متاثرین کو اسپتال لے جانا پڑااستغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ اگرچہ ویڈیوز میں اصل انجیکشن نہیں لگایا گیا تھا (کیونکہ سرنج پر حفاظتی ڈھکن موجود تھا) لیکن پھر بھی یہ عمل اتنا خوفناک اور گمراہ کن تھا کہ کئی متاثرین کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال جانا پڑا۔
مزید پڑھیے: ’اگر سیکیورٹی گارڈ گولی چلا دیتا تو کیا ہوتا‘، نوجوانوں کی پرینک ویڈیو پر صارفین برہم
ایک متاثرہ فرد نے عدالت کو بتایا کہ مجھے ایسا لگا جیسے مجھے کسی وائرس سے متاثر کر دیا گیا ہو اور وہ ایک خوفناک خواب جیسا تجربہ تھا۔
عدالت کا سخت مؤقفاگرچہ ملزم کے وکیل نے رحم کی درخواست کی لیکن جج نے کہا کہ اس قسم کی حرکتیں عوام میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔
جج کے مطابق یہ مذاق نہ صرف غیر ذمہ دارانہ تھا بلکہ دوسروں کو ایسے حملے کرنے کی ترغیب دینے کے مترادف بھی ہو سکتا ہے۔
سزا کی تفصیلعدالت نے امین موجیتو کو 12 ماہ قید کی سزا سنائی جس میں 6 ماہ جیل میں گزارنا ہوں گے جبکہ باقی 6 ماہ معطل کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا انگلش نہ بول سکنے کا پرینک کیسے ہوا ناکام؟
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی خواہش میں بعض افراد ایسے خطرناک مذاق کر بیٹھتے ہیں جو دوسروں کی زندگی، صحت اور ذہنی سکون کو شدید متاثر کرتے ہیں۔ اس کیس نے واضح کر دیا ہے کہ صرف مذاق کہہ کر کسی بھی غیر قانونی یا خوف پھیلانے والے عمل کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امین موجیتو پرینک پرینک پر جیل پیرس فرانس نقلی انجیکشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امین موجیتو پرینک پر جیل پیرس نقلی انجیکشن سوشل میڈیا کہا کہ
پڑھیں:
کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
عدالت کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے واجبات کی لواحقین کو عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے نے واجبات تسلیم کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔
عدالت کے استفسار پر کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ کے ڈی اے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہے، ادائیگی میں تاخیر مالی مشکلات کے باعث ہوئی۔
کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت سے 5 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے...
جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے، درخواست گزار قانونی وارث ہونے کے باعث واجبات کی حق دار ہیں، پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ واجبات کی بر وقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں، سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں، کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے۔