ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام بہائوالدین زکریایونیورسٹی میں امام حسین کانفرنس 14 اکتوبر کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کے تعلیمی اداروں بالخصوص پروفیشنل اداروں میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام منایا جاتا ہے۔ ملتان میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام سالانہ امام حسین کانفرنس آئی ایم ایس ایگزیکٹو ہال میں 14 اکتوبر کو منعقد ہوگی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق سالانہ امام حسین کانفرنس میں طلباء طالبات کے علاوہ اساتذہ، پروفیسرز اور علماء اسکالر خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کے تعلیمی اداروں بالخصوص پروفیشنل اداروں میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام منایا جاتا ہے۔ ملتان میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔