لاہور: تحریکِ انصاف کے کسان ونگ کے رہنما اعجاز شفیق نے لاہور پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رؤف حسن نے 3 سابق رہنماؤں کی ویڈیو شیئر کر دی
رؤف حسن—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن نے 3 سابق رہنماؤں کی ویڈیو شیئر کر دی اور کہا ہے کہ ان کی غداری سے پوری قوم آگاہ ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ 3 کے گمراہ ٹولے کی بے وفائی اور غداری سے پوری قوم آگاہ ہے، یہ سب کو پوری طرح یاد بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ رہنما سیاسی جنازے بن چکے ہیں، جو کشکول لے کر پی ٹی آئی کے در پر بیٹھے بھیک مانگ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں ان سابق رہنماؤں کے لیے کوئی گنجائش نہیں، ان کا انجام طے ہو چکا۔
رؤف حسن نے فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
شاہ محمود قریشی سے کچھ دن پہلے تینوں سابق رہنماؤں نے لاہور کے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔