دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے: مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پراونشل ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے، پولیس کو 7 ارب روپے جاری کیے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لیے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے پی حکومت پورا کر رہی ہے، اگر کہا جارہا ہے کہ کے پی حکومت سپورٹ نہیں کر رہی تو یہ غلط ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق کا زیادہ تر بجٹ سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، فیڈرل حکومت صوبوں کا بجٹ کم کرنے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کو واپس جانا ہے، حکومت افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتی ہے، پاکستان سے اب تک جتنے مہاجرین گئے اس میں سے 80 فیصد کے پی سے گئے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک روپے کا تعاون بھی نہیں کیا، مہاجرین کی واپسی کے اخراجات کے پی حکومت نے دیے، دیگر صوبوں سے یہاں مہاجرین کے آنے کے مسئلے کو قانون نافذ کرنے والے ادارے دیکھ رہے ہیں۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ مل کر کام کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے آئی ڈی پیز کے پیسے بھی روکے ہوئے ہیں، آئی ڈی پیز کو مہینے کے 40 کروڑ روپے ہم دے رہے ہیں، باجوڑ اور دیگر علاقوں سے بےگھر افراد کو ساڑھے تین ارب روپے ادا کیے گئے، وفاق خیبر پختونخوا کا مقروض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے ڈی پی کی 4 ماہ میں دو اقساط آجانی چاہیے تھیں لیکن ایک روپے نہیں دیا، ہماری یہی جنگ ہے کہ ضم اضلاع کو این ایف سی میں شامل کیا جائے، پہلے چار ماہ میں این ایف سی 65 ارب روپے کم آئے ہیں، وفاق سے 40 ارب روپے ڈیولپمنٹ کے کم آئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے پی حکومت ارب روپے کا کہنا کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔