لاہور:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے حکومت بنی ملکی نظام میں بہتری کے لئے ن لیگ کا ساتھ دیا اگر قربانی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو قیادت سے دراخوست جیالوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں بولے ن لیگ نمبر پورے بھی کر لے پیپلز پارٹی کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔

چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں ریلیف پیکیج  تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا آج کے دن تک بہت سے علاقے سیلاب میں ڈوبے ہےاللہ تعالیٰ کی طرف سے مشکل آئی جس سے ہم سب نے مل کر نکلنا ہے۔

انہوں ںے ن لیگ لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آفات ہمارے لئے امتحان ہوتے ہے اس میں سیاست کو نہیں لانا چاہے خود سہولیات مل رہی ہوں تو انسان مشکل والے کے دکھ کو محسوس نہیں کرسکتا ہے ہمیں آپس میں جھگڑا نہیں کرنا چاہیے یہ نہیں سمجھنا چاہیے سارا کچھ میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں خرابیوں کی وجہ سے سروے میرٹ پر نہیں ہوسکے پیپلز پارٹی شامل ہوئی تو حکومت بنی، الیکشن کے بعد ملک جو سکھ کا سانس لے رہا ہے پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن پہلے بھی ن لیگ سے اتحاد میں خوش نہیں تھے پیپلز پارٹی کے ورکرز ن لیگ سے کولیشن گورنمنٹ کے لئے اب بھی تیار نہیں، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کولیشن کے بعد بہت نقصان اٹھایا، مگر افسوس ہوتا جب ہماری قربانی کو تسلیم بھی نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد پی ٹی آئی سے ہم نے پہلے کوشش کی مل کر حکومت بنائے مگراب انہوں نے ساتھ دینے کا اعلان کیا مگر بے اعتبار جماعت کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ ہے، اسد قیصر نے جو پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کی اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے، جب عوام پیپلز پارٹی کو اکثریت دے گی تو بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ میں اپنی قیادت سے کہوں گا کہ اب پارٹی ورکرز کی بات سننے کا وقت آگیا ہے، ایک کردار کی وجہ سے یہ سارا مسئلہ بنا ہے، ایک بات بہت کلیئر ہے اگر پیپلز پارٹی ساتھ ہوگی تو یہ سسٹم چلے گا ورنہ نہیں چلے گا۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بات معافی کی نہیں بات عزت اور وقار کی ہے، جمہوریت میں دس دماغ مل کر جو بات کرتے ہیں وہی بہتر رہتی ہے، بات حرف آخر کی نہیں ہوتی سب کو مل کر چلنا پڑتا ہے اسی میں بہتری ہے

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے کی وجہ سے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی برقرار، اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم

سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • چچا بھتیجی کی لڑائی میں پی پی کو نہ گھسیٹیں، پلوشہ خان
  • پیپلز پارٹی عدم اعتماد لائے پی ٹی آئی بغیر کسی شرط کے ساتھ دیگی: اسد قیصر
  • پیپلزپارٹی کی جانب سے اب گالیوں کا استعمال کیا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • بیانات ‘ پی پی کا سینٹ ‘ قومی اسمبلی سے واک آئوٹ ‘ معافی کا مطالبہ
  • پی پی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری روما مشتاق مٹو کی جانب سے مستحقین میں سولر سسٹم کی تقسیم
  • عالمی امداد پر ہمارا بھی حق ہے، پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی
  • شفاف انتخابات کا انعقاد، کیا پورے ملک کے پتے اور شناختی کارڈ تبدیل ہونے جا رہے ہیں؟
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی برقرار، اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم
  • ہم انٹرنیشنل ایڈ اپنا حق سمجھتے ہیں اس کو بھیک نہیں کہا جا سکتا؛نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحما ن