سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-08-18
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی ضلع کچہری میں مقامی جوڈیشل عدالت نے ریاست مخالف ٹویٹ اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ و تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ اس مقدمے میں اشتہاری رہ چکی اور ان کی ایک کنال کی جائیداد بھی ضبط کرائی گئی ہے، فلک جاوید کے سوشل میڈیا پر تین لاکھ اناسی ہزار فالوورزاور وہ پنجاب میں بیٹھ کر ریاست مخالف بیانیہ پھیلا رہی ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کو بیس دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل ہو اور سوشل میڈیا آئی ڈی و پاسورڈ تک رسائی حاصل کی جا سکے۔دوسری جانب فلک جاوید کے وکیل رانا عبدالمعروف نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی اور اس میں چھ نام ہیں لیکن ان کی موکلہ کو محض ان کی بہن صنم جاوید کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے پہلے ریمانڈ پر موبائل ریکور کرنے کا کہا تھا مگر آج تک کوئی برآمدگی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمہ پہلے ہی جیل کسٹڈی میں اور مزید جسمانی ریمانڈ دینا بلاجواز ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعدازاں این سی سی آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فلک جاوید کا جسمانی ریمانڈ چار روز کے لیے بڑھا دیا۔ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاست مخالف ٹویٹ اورصوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلک جاوید کے سوشل میڈیا
پڑھیں:
دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا
بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ
دبئی ایٔر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایٔر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایٔر شو میں بھیجا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔