کاروباری برادری دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہے،میاں زاہد حسین
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین وسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور کاروباری برادری بھارتی سرپرستی میں ہونے والے افغان دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ گزشتہ روزجنوبی وزیرستان کے وانا کیڈٹ کالج پر ناکام حملیاور اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھماکہ دراصل پاکستان کے امن اوراستحکام پرحملہ ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ جب تک ملک میں مکمل امن وامان قائم نہیں ہوتا، اس وقت تک معاشی ترقی ممکن نہیں۔ دہشت گردی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے، کاروباری توسیع رک جاتی ہے، اورپاکستان سرمایہ کاری کے لیے غیرمحفوظ تصورہونے لگتا ہے، جس سے خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے حکومت اورسکیورٹی اداروں کویقین دلایا کہ کاروباری برادری ملک میں امن واستحکام کے قیام کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری، فیصلہ کن اور مشترکہ قومی ایکشن ناگزیرہے۔میاں زاہد حسین نے تجویزدی کہ پاکستان کوایک جامع، مضبوط اور ہمہ جہت حکمتِ عملی اختیارکرنا ہوگی جوصرف ردِعمل پرمبنی نہ ہوبلکہ پیش بندی پرمشتمل ہو۔ دہشت گردی اوراس کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز صفر برداشت کی پالیسی برقراررکھنی چاہیے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پرجدید کارروائیوں کومزید تیزکیا جائے تاکہ دہشت گرد نیٹ ورکس، ان کی مالی معاونت اورلاجسٹک نظام مکمل طورپرتباہ کیے جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زاہد حسین
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔