شکارپور،تیز رفتار مزدا فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی،8 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور میں روڈ حادثہ، میاں بیوی چار بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدا نے بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں چار معصوم بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا، شکارپور پولیس کے مطابق شکارپور کے علاقے کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12 سالہ انعام اللہ، 6 سالہ پیاری شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں سلیمان خمیسو، اویس اور وجے شامل ہیں، جنہیں سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں چھا گیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم گاڑی کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ادھرحادثے میں جاں بحق ہونے والے8 افراد کی نمازِ جنازہ کندن چوک پر ادا کی گئی،حادثے میں میاں بیوی 4 بچوں سمیت 7 افراد کی میتیں اْٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار، نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل احمد ابیو ، صحافی وکلا ، سول سوسائٹی، شہریوں سمیت مقتولین کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،دوسری جانب جاں بحق افراد کو شکارپور کے چننگی مقام میں قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ : ڈینگی سے 2 خواتین سمیت مزید 3 افراد جاں بحق
محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے ہیں، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جس کے بعد اس سال مجموعی اموات 36 ہو گئی ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں ایک 50 سالہ مرد اور ایک 80 سالہ خاتون، جبکہ کراچی میں ایک 55 سالہ خاتون انتقال کر گئی ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 180 نئے مریض داخل ہوئے، جن میں سے 113 سرکاری ہسپتالوں اور 57 نجی ہسپتالوں میں داخل کیے گئے۔اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 241 مریض زیر علاج ہیں، کراچی ڈویژن میں 44 مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہوئے، حیدرآباد میں 35 اور دیگر اضلاع سے 34 مریض داخل ہوئے۔محکمے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 5 ہزار 229 ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 774 مثبت آئے، اسی دوران 191 مریض صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے۔صحت کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں، مچھروں کی افزائش کے مقامات ختم کریں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں۔