پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1503ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں772افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1001معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 958 ڈرائیوز، 86 عمر ڈرائیور، 599 مسافر اور 229پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔(جاری ہے)
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ260ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت316متاثرین کے ساتھ پہلے گوجرانوالہ111حادثات میں119متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،فیصل آباد 101حادثات میں123متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1786متاثرین میں1422مرد اور364خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں284فراد کی اوسط عمر18سال سے کم989افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ513زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1598موٹرسائیکلز،79آٹورکشے،126کاریں،32وین،11مسافر بسیں،38ٹرک اور148دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹریفک حادثات حادثات میں
پڑھیں:
فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو گولی ٹانگ پر لگی تھی اس حوالے سے گلشن معمار پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ قرار دے رہی ہے۔
دریں اثنا سپر ہائی وے جمالی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ ہاشم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیاہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔