انٹرنیشنل سِول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) نے پاکستان سِول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کو  کونسل پریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ سے نواز دیا ہے۔

آئی سی اے او کی اسمبلی کا 42 واں اجلاس 23 ستمبر سے 03 اکتوبر 2025 تک مونٹریال، کینیڈا میں منعقد ہوا۔

پی سی اے اے کو آئی سی اے او کی جانب سے کونسل پریذیڈنٹ سرٹیفکیٹ (CPC) سے نوازا گیا۔ ملک کی ایوی ایشن سیکیورٹی میں نمایاں بہتری کے اعتراف میں دیا جانے والا یہ ایوارڈ پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل  جناب نادر شفیع ڈار نے وصول کیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے آئی سی اے او سٹینڈرڈز اینڈ ریکمنڈڈ پریکٹسز کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایوی ایشن سیکیورٹی کو جو اہمیت دیتا ہے وہ ہمارے ایوی ایشن سیکٹر کے آئی سی اے او کے آڈٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے۔ پی سی اے اے کی مسلسل کوششوں کی بدولت، ہمارا ایل 2024 کوآرڈینیٹڈ ویلیڈیشن مشن میں بڑھ کر 84.

69% ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایل علاقائی اور عالمی اوسط سے بہت زیادہ ہے۔ مزید برآں، 2024 میں آخری USAP آڈٹ میں پاکستان نے 86.79 فیصد کا ایل حاصل کیا جو علاقائی اور عالمی اوسط دونوں سے بھی زیادہ ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا ئی سی اے او پی سی اے اے ایوی ایشن

پڑھیں:

سری لنکا اور زمبابوے ٹیم کے اعزاز میں شاہین شاہ آفریدی کا عشائیہ

اسلام آباد:

پاکستان کے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا۔

یہ پر تکلف تقریب کھلاڑیوں اور ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ ماحول پیدا کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوئی۔

عشائیہ میں پاکستان کے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ وقت گزارا اور خوبصورت یادیں بنائیں۔

مختلف اقسام کے لذیذ پاکستانی کھانوں کا اہتمام کیا گیا جس سے تمام کھلاڑی خوب لطف اندوز ہوئے۔

سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی خاص طور پر تعریف کی اور ان کے ذائقے کو بے حد سراہا۔

اس تقریب میں کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ بات چیت کا ماحول رہا جو دونوں ٹیموں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • عبداللہ شاہ غازی ؒ رینجرز کے سیکٹرکمانڈر بریگیڈ یرمحمداکرم اورونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذیشان علی کا پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پرایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ گروپ فوٹو
  • ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا اسٹار بنتا ہے: عرفان خان نیازی
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، قیصرشیخ
  • نیشنل گیمز :اولمپک ٹارچ کراچی سے پشاور پہنچ گئی
  • ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، شاہین شاہ آفریدی
  • اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوان صدرمیں ظہرانہ،اعلیٰ شخصیات شریک
  • شاہین آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوےکی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
  • سندھ ایگریکلچرل ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا
  • سری لنکا اور زمبابوے ٹیم کے اعزاز میں شاہین شاہ آفریدی کا عشائیہ