لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرقانونی موبائل سمز بیچنے کے کیس میں جسٹس علی ضیاباجوہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت متعدد لوگوں کو میسج آتے ہیں کہ آپ بی آئی ایس پی کے حقدار ہیں۔ 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں غیرقانونی موبائل سمزبیچنے کے کیس میں 2ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیاباجوہ نے غیرقانونی سمز کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی عدالت پیش ہوئے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے کہا کہ ہم نے 58ہزار سے زائد غیرقانونی سمز برآمد کی ہیں،183افراد کو گرفتار کرکے مقدمات کئے گئے ہیں،عدالت نے کہاکہ غیرقانونی سمز دور دراز علاقوں اور محلوں میں فروخت ہورہی ہیں۔

جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سابق سینیٹر مشتاق احمدکا رہائی کے بعد پہلا بیان 

دوران سماعت عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے کریمنل لوگوں کو سمز دے دی ہیں؟ کیا کسی موبائل کمپنی کو شوکاز یا کوئی کارروائی کی؟

عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا جواب مسترد کردیا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کو مزید تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم  دیدیا،جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہاکہ پی ٹی آئی غیرقانونی سمز کی فروخت روکنے میں ناکام ہو گئی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہاکہ مجھ سمیت متعدد لوگوں کو میسج آتے ہیں کہ آپ بی آئی ایس پی کے حقدار ہیں۔

1 لاکھ سے زائد افراد نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کروا لی، گوجرانوالہ پہلے، فیصل آباد دوسرے، جہلم تیسرے نمبر پر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس علی لوگوں کو عدالت نے

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کاعدالت میں پیش ہونے سے انکار

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار  کردیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9  مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بھی وہاں موجود تھے۔

سماعت سے قبل عدالت نے وکلا صفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

عدالت کی جانب سے 3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا جس پر جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے اور بتایا کہ عمران خان  کہہ رہے ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری لگنا تھی جس کے لیے پراسیکیوشن ٹیم اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے۔

تاہم انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے دلائل سننے کے بعد سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی عدالت میں پیشی، جی ایچ کیو حملے سے متعلق کیس کی سماعت
  • موبائل فون سمز کی غیرقانونی فروحت کا کیس، پی ٹی اے کا جواب مسترد
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کاعدالت میں پیش ہونے سے انکار
  • اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت
  • نو مئی سمیت دیگر مقدمات؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
  • 9مئی سمیت دیگر مقدمات؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
  • لاپتہ عمر عبداللہ کیس : ان کیمرہ بریفنگ ‘ ایس پی ، تفیتشی ملوث تھے ، کیا کارروائی ہونی : عدالت 
  • کراچی میں بھانجی سے متعدد بار زیادتی کرنے والے ماموں کو عدالت نے سزا سنادی
  • وکیل نے دوران سماعت بھارتی چیف جسٹس پر جوتا پھینک دیا