امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر کی بلال اظہر کیانی سے ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی میکرو اکنامک ڈیولپمنٹ پر بھی بات ہوئی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن سے بھی انھیں آگاہ کیا۔
بلال اظہر کیانی نے ریلویز میں اصلاحات کے ایجنڈے اور عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کیا، نیٹالی بیکر نے پاک امریکا تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔