امریکا کی ریاست الی نوائے اور شکاگو شہر نے ٹرمپ انتظامیہ کو نیشنل گارڈ کی تعیناتی سے روکنے کے لیے وفاقی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

الی نوائے کے گورنر جے بی پریتزکر (JB Pritzker) نے صدارتی اقدام کو یلغار قراردیا ہے۔

ریاست کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ نے اس یلغار کا آغاز وفاقی ایجنٹس بھیج کر کیا تھا اور ہماری خواہشات کے برعکس اب جلد ہی وفاقی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں جس میں دوسری ریاست کے فوجی دستے یہاں بھیجا جانا بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کی تعیناتی فوجی قبضے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ الی نوائے کی مخالفت کے باوجود سیکڑوں نیشنل گارڈ ریاست بھیجیں گے جن میں سے بعض ٹیکساس سے الی نوائے منتقل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مقدمے میں صدرٹرمپ، ہوم لینڈ سیکیورٹی وزیر کرسٹی نوئم اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو نامزد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیشنل گارڈ الی نوائے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  گزشتہ کچھ دن سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے جب کہ اس وقت پنجاب کے سیلاب زدہ عوام کے لیے ہمدردی کا وقت ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پنجاب میں سیلاب کے بعد صورتحال خراب ہوئی تو پی پی اور سندھ حکومت نے پنجاب کی عوام کے لیے کوشش تیز کی، بلاول بھٹو نے خود وہاں کے دورے کیے وہاں تنظیم کو متحرک کیا، گورنر پنجاب نے بھی بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے پنجاب کے رہنما بھی عوام میں نظر آئے، اس دوران بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے کہا کہ عالمی اداروں سے اپیل کی جائے، کیونکہ دوسرے ممالک کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی ہورہی ہے،  تو ہم عالمی اداروں سے ہی رجوع کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بات اس لیے کی کہ اس سے فوری امداد کی جاسکتی ہے، بی آئی ایس پی  پر اعتراضات آئے اور اس لیے آئے کہ وہ اسکیم بی بی شہید کے نام سے صدر زرداری نے شروع کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے کہا اور شہباز شریف کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی،  کسی نے کہا کہ کوئی خوددار کیسے اپیل کرسکتا ہے لیکن وزیر اعظم نے اپیل کی،  پنجاب حکومت کی جانب سے مسلسل تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ تنقید پی پی پر کی جارہی ہے لیکن نشانہ ان کا وفاقی حکومت ہے، ان کے وفاقی حکومت سے مسائل چل رہے ہیں، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں لیکن ایشوز بیس پر حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں، پنجاب حکومت کی وفاقی حکومت کے خلاف ہونے والی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، ان کی جیلیسی فیکٹر کا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نے کامیاب دورے کیے شاید ان دوروں سے مسئلہ ہے، ان کے وزیر اعظم سے جیلسی کے ایشوز پرانے چل رہے ہیں، وزیر اعظم سندھ اور بلوچستان جاتے ہیں تو وزرائے اعلی ان کا استقبال کرتے ہیں، لیکن پنجاب میں نا ان کا استقبال کیا جاتا ہے نہ پروٹوکول دیا جاتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کو الینوائے اور اوریگون میں تعینات کرنیکا حکم
  • عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی، ٹرمپ فوجی دستے پورٹ لینڈ بھی بھیج دیے
  • غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے حماس، اسرائیل اور امریکا کے درمیان مذاکرات
  • ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی شہروں کو ’جنگی میدان‘ قرار دے کر نیشنل گارڈ تعینات کر دیے
  • لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال گلوبل ایجو کیشن کا نفرنس اور انٹر نیشنل اسکول اینڈ کالجز ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  •   ٹرمپ انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کردیا
  • پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے: شرجیل میمن
  • پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے، شرجیل میمن
  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار