بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے 14 بچے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
مودی کا کرپشن اور بدعنوانی کے لیے دواساز کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھارتی عوام کے لیے سنگین خطرہ بن گیا، نااہل مودی کی مجرمانہ غفلت سے بھارت میں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
مودی حکومت کے منافقانہ رویے اور کرپشن نے بھارت کے شعبۂ صحت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
بین الاقوامی جریدے رائٹرز کے مطابق مدھیہ پردیش سمیت مختلف علاقوں میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے 14 بچے ہلاک ہوگئے۔
بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربتوں میں ڈائیتھائلین گلائیکول اور ایتھائلین گلائیکول جیسے زہریلے کیمیکل پائے گئے، ان اموات نے دنیا میں ادویات بنانے والے تیسرے بڑے ملک بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کا کہنا کولڈکف کھانسی کے شربت کے نمونوں میں خطرناک زہریلا کیمیکل پایا گیا جبکہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی 2022 میں بھارتی کھانسی کے شربت کو گیمبیا میں 70 بچوں کی موت کا سبب قرار دیا۔
مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جعلی دوائیں فروخت کر کے عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے، حکومت کے وزراء خود یہ دوا استعمال کر کے دکھائیں اور اگر ہوش مند ہیں تو استعفا دیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2023 میں اسی کمپنی کی ایک دوا معیار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی گئی تھی، یہ کمپنی دوبارہ ٹینڈر کیسے حاصل کر پائی، یہ تحقیقات کا معاملہ ہے۔
معصوم بچوں کی ہلاکت بھارت کے ادارہ جاتی زوال، بدعنوانی اور حکومتی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔