بھارت میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
مسلسل بارشوں اور مٹی کے بڑے بڑے تودے گرنے کے واقعات نے مغربی بنگال کے شمالی علاقوں میں تباہی مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں طوفانی بارشوں کے بعد ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے خوفناک واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اندیشہ ہے کہ مزید لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے دفتر نے راج بھون میں ایک ریپڈ ایکشن سیل قائم کر دیا جہاں متاثرہ شہریوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے خصوصی ہیلپ لائن اور ای میل رابطہ فراہم کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ آج ہی متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی تاکہ حالات کا خود جائزہ لے سکیں۔
کئی سیاح مغربی بنگال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ فی الحال وہ وہیں قیام کریں، انتظامیہ مسلسل کام کر رہی ہے۔
ممتا بنرجی نے ہوٹلوں اور لاجز کو ہدایت کی ہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں سیاحوں سے اضافی کرایہ وصول نہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل
آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی جس میں نیوزی لینڈ کو 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل ہوگیا۔
کیوی بلے باز ڈیریل مچل نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو پچھاڑ کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
یہ محض دوسری بار ہے کہ کسی نیوزی لینڈ کے بیٹر نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھالی ہے۔ اس سے قبل 1979 میں گلین ٹرنر یہ مقام حاصل کرنے والے واحد کیوی بیٹر تھے۔
کئی عظیم کھلاڑی جیسے مارٹن کرو، کین ولیمسن اور روس ٹیلر ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ فائیو میں شامل رہ چکے ہیں لیکن کبھی نمبر ایک پوزیشن پر نہیں آسکے تھے۔
مچل نے یہ کامیابی اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ساتویں ون ڈے سنچری بنانے کے بعد حاصل کی۔ تاہم اس دوران وہ زخمی ہوگئے اور تین میچوں کی سیریز کے باقی میچز کے لیے باہر ہوگئے۔