مودی کے ساتھی مغربی بنگال میں عوام کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنائی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
بھارتیہ جنتہ پارٹی کے مرکزی رہنما کھگین مرمو مغربی بنگال میں عوام کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل عوام نے مودی کے ساتھی کی ٹھکائی کرڈالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے گئے تھے، پی کے رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو اور ایم ایل اے شنکر گھوش پر مقامی افراد نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا اور وہاں پر مشتعل مقامی لوگوں نے ان کی درگت بنا ڈالی۔
واقعے میں ایم پی کھگین مرمو کے چہرے پر چوٹیں آئیں اور ان کے ناک سے خون بہتا رہا، جبکہ ایم ایل اے شنکر گھوش کے کپڑے پھٹ گئے اور معمولی زخم آئے۔ ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق، بی جے پی رہنما سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے تھے، لیکن مقامی افراد کے ایک گروہ نے ان پر پتھراؤ، لاٹھیوں اور لوہے کی راڈوں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد دونوں رہنماؤں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایم پی کھگین مرمو کی خون آلود حالت میں ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ حملے کی تفصیلات بتاتے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ”ہم راشن اور مدد لے کر آئے تھے، لیکن ہمیں دھکے دیے گئے، گاڑی توڑ دی گئی اور ہم پر حملہ ہوا۔“
بی جے پی نے اس واقعے کی ذمہ داری مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر ڈال دی ہے۔
قائد حزب اختلاف سویندو ادھیکاری نے الزام لگایا کہ ”جب ممتا بنرجی کولکتہ کے کارنیوال میں رقص کر رہی تھیں، تب شمالی بنگال پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔ اب جب بی جے پی لیڈر عوام کی مدد کے لیے پہنچے، تو ان پر حملے کرا دیے گئے۔“
بی جے پی کے کے ایک ذمہ دار نے کا دعویٰ ہے کہ حملے میں شامل افراد کو ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس کی پشت پناہی حاصل تھی اور اس کا مقصد بی جے پی رہنماؤں کو ریلیف سرگرمیوں سے روکنا تھا۔
بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے بھی بیان دیا کہ ”ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کو جنگل راج بنا دیا ہے۔ کھگین مرمو، جو ایک معتبر قبائلی لیڈر ہیں، کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔“
ادھر، ترنمول کانگریس کی جانب سے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ شمالی بنگال کے ترقیاتی وزیر ادیان گہا نے کہا ”بی جے پی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامہ کر رہی ہے۔ لوگوں کا غصہ ان کی کارکردگی پر ہے، نہ کہ ہماری پارٹی پر۔“
دوسری طرف، بی جے پی کی مرکزی قیادت نے واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریاستی یونٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جس میں حملے کی وجوہات اور شمالی بنگال میں موجودہ سیلابی صورتحال پر بریفنگ شامل ہوگی۔
خیال رہے کہ شمالی بنگال اس وقت شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈز اور سیلاب کی زد میں ہے، جہاں اب تک 28 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں سیاسی رہنماؤں پر حملے نے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مغربی بنگال ممتا بنرجی بی جے پی
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔