بھارت: مغربی بنگال میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے، جبکہ ہزاروں سیاح مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع دارجلنگ میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم متاثرہ علاقوں تک رسائی میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے دارجلنگ کی پہاڑیوں اور نچلے علاقوں میں متعدد گھر، سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں۔ سلی گوڑی جانے والی اہم شاہراہ بند ہونے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں اور سیاح راستوں میں پھنس گئے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں دارجلنگ کے علاقے میرک، سکھیاپوکھری اور جورے بنگلو کے علاوہ ضلع جلپائی گوڑی کا ناگراکٹا علاقہ شامل ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں کے دوران مزید شدید بارش کا امکان ہے، جس کے باعث دارجلنگ، کالمپونگ، جلپائی گوڑی اور کوچ بہار میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ
پڑھیں:
سیاحتی مقامات پرموسم سرما کی پہلی برفباری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خنجراب : مشہور سیاحتی مقام پر موسم سرما کی پہلی برفباری، شدید برفباری کے باعث ملک کے بلند ترین پہاڑی مقام نے سفید چادر اوڑھ لی۔
ملک کے چند پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے بلند پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم سرد ہو گیا۔
گلگت بلتستان میں پاک چین سرحدی علاقے خنجراب میں موسم سرما کی پہلی اور شدید برفباری ہوئی جس کے بعد علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر بھی برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں موسم سرما کے سیزن کا آغاز ہو گیا۔
کالام کے بلند پہاڑی علاقوں کے علاوہ ناران کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔ان علاقوں میں ہر سال ستمبر کے آخر سے موسم سرما کا آغاز ہو جاتا ہے۔دوسری جانب ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔