کبیروالا، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے کنڈسرگانہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
میڈیکل کیمپ میں تین سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا، علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان، بہاولپور، مظفرگڑھ اور وہاڑی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام امامیہ میڈیکل انٹرنیشنل کے تعاون سے کبیروالا کے نواحے علاقے کنڈ سرگانہ میں سیلاب متاثرین کے امدادی میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں پر مریضوں کو مفت چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات بھی دی گئیں، اس موقع پر سینیئر ڈاکٹر شکیل یوسف بھٹی، ڈکٹر صفدر عباس، مولانا اللہ دتہ، سید زین نقوی اور دیگر موجود تھے۔ میڈیکل کیمپ میں تین سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان، بہاولپور، مظفرگڑھ اور وہاڑی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ
پڑھیں:
معروف ای این ٹی سی پروفیسر جلیسی انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر کے ماموں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ای این ٹی سرجن ، سابق ڈائریکٹر جناح اسپتال، سابق پرنسپل ڈاؤ میڈیکل اور سندھ میڈیکل کالج پروفیسر قاضی محفوظ الحسنین جلیسی کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر مسجد سلطان ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائیگی۔ ڈاکٹر پروفیسر قاضی محفوظ الحسنین جلیسی گزشتہ روز بیماری کے باعث90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ ڈاکٹر پروفیسر جلیسی جناح میڈیکل سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ، سندھ میڈیکل سینٹر اور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل رہنے کے علاوہ بین الاقوامی ای این ٹی سرجن تھے ۔