ڈونلڈ ٹرمپ نے گریٹاتھنبرگ کو فسادی پاگل قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو “فسادی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ماحولیات کی بجائے غیر متعلقہ معاملات میں الجھ چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک فسادی ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے غصے پر قابو پانے کی شدید ضرورت ہے، میرا خیال ہے کہ اسے کسی ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔ وہ بہت غصے میں رہتی ہے، پاگلوں جیسی ہو گئی ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے 171کارکنوں کو اسرائیل سے بے دخل کر کے یونان اور سلوواکیا منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پوپ لیو نے ٹرمپ منصوبہ غزہ امن کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویٹی کن:۔ مسیحی کیتھولک فرقے کے 14ویں پوپ لیو نے گزشتہ روز غزہ کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ میں امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ پوپ کے یہ ریمارکس ایک سفارتی بیان کی صورت سامنے آیا ہے جو انہوں نے حماس کی طرف سے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر مثبت ریسپانس سامنے آنے کے بعد دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ چند گھنٹوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جس سے غزہ میں امن مذاکرات کی امید بڑھی ہے اور مجھے بڑی امید ہے کہ مطلوبہ نتائج جلد ممکن ہو جائیں گے۔
وہ ان خیالات کا اظہار ویٹی کن میں ایک بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے۔ پوپ لیو نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ وہ تمام ذمہ دار لوگوں سے کہیں گے کہ وہ اس سلسلے میں امن کے اس راستے میں آگے بڑھیں، تاکہ جنگ بندی ہو اور اسرائیلی قیدی رہا ہوں۔ جس کے نتیجے میں ایک منصفانہ اور پائیدار امن ممکن ہو سکے۔
کیتھولک مسیحی فرقے کے سربراہ نے دنیا میں یہود مخالف نفرت بڑھنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جمعرات کے روز ایک یہودی عبادت گاہ پر حملے میں دو افراد کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے پر بھی تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں غزہ میں فلسطینیوں پر بیتنے والے مصائب پر بھی بہت رنجیدگی ہے۔