پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ندیم افضل چن
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے جان دی۔
جیو نیوز کےلیے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ندیم افضل چن، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگوں کی سیاسی جماعتوں سے توقعات ہوتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری قصور آئے تو مریم نواز کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں نے بلاول بھٹو سے کہا کہ ریلیف دلائیں جیسے بےنظیر بھٹو نے ریلیف فراہم کیا تھا، ن لیگ کے لوگوں کو فون کیے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ بےوقوف بنارہی ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔
ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ پنجاب میں 2 سال میں زراعت تباہ ہوچکی، گندم میں 17 سو کروڑ کا فراڈ ہے، ہم اور کسان ان کو بار بار کہتے رہے کہ فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہیں کیا وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیں کبھی اعتماد میں لیا، یہ شاید سمجھتے ہیں کہ وائسرائے بن گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ندیم افضل چن
پڑھیں:
کراچی کو بدترین انتظامی بحران میں دھکیلنے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، فوزیہ صدیقی
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں کراچی کے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہوچکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، رہزنی اور قتل کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس اور انتظامیہ مسلسل ناکام اور مجرمانہ غفلت کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلز پاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں کے بے وقوف بنانے کے لئے کراچی پیکیج کے نام پر ایک افسانہ سنایا ہے، میئر کراچی نے کراچی کے انفرا اسٹریچکر کی بحالی کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں سب فنڈز ہڑپ کرنے کی سازشیں ہیں۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پانی کا مسئلہ شہر کی سب سے بڑی ناکامی بن چکا ہے، عوام صاف پانی کے لیے روزانہ اذیت سہتے ہیں جبکہ ٹینکر مافیا حکومتی سرپرستی میں لوٹ مار میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں کراچی کے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہوچکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، رہزنی اور قتل کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس اور انتظامیہ مسلسل ناکام اور مجرمانہ غفلت کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے مگر جان بوجھ کر اسے پسماندہ، غیر محفوظ اور مسائل زدہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ غفلت نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر کو محرومیوں کا شکار بنایا جا رہا ہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی عوام کی واحد حقیقی آواز ہے اور ہر فورم پر کراچی کے مسائل اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ صرف شفاف، اہل اور دیانت دار قیادت ہی کے ذریعے ممکن ہیاور پی ٹی آئی ہی وہ جماعت ہے جو کراچی کے مسائل کا عملی اور حقیقت پسندانہ حل رکھتی ہے۔