کراچی:

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے آفیشل یا سرکاری فورم آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو مرحلہ وار آئندہ برس 2026 سے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات قابل عمل ہوگا تاہم نئی گریڈنگ پالیسی سے "جی پی اے اور سی جی پی اے" کو نکال دیا گیا ہے جو اس سے قبل نئی گریڈنگ پالیسی کا حصہ تھی۔

کراچی میں گزشتہ ماہ ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اور فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب آئی بی سی سی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو آئی بی سی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ "کراچی میں منعقدہ فورم کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیز میں داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعات کا کہنا ہے کہ نئی گریڈنگ پالیسی میں فی الوقت گریڈ پوائنٹ ایوریج کو شامل نہ کیا جائے جبکہ اس رائے سے تعلیمی بورڈز بھی متفق تھے لہذا اب نئی گریڈنگ پالیسی سال 2026 سے جی پی اے کے بغیر نافذ ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی بی سی سی کے تحت نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بھی کہا گیا ہے کہ جی پی اے کا اطلاق ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے نئی گریڈنگ پالیسی کے اجراء تک روکا گیا ہے۔

مزید برآں ایسے طلبہ جو اب کسی پرچے میں 40 سے کم نمبر حاصل کریں گے انھیں "یو" گریڈ دیتے ہوئے ungraded کہا جائے گا جبکہ اس سے قبل "یو" گریڈ کو غیراطمینان بخش گریڈ کہا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نئی پالیسی میں میٹرک اور انٹر میں تمام پرچوں کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کیے گئے ہیں جبکہ اب کیمبرج کی طرز پر تمام مضامین کو علیحدہ علیحدہ گریڈ کیا جائے گا، اس وقت رائج پالیسی میں 80 فیصد سے 100 فیصد تک مارکس حاصل کرنے پر اے ون گریڈ دیا جاتا ہے۔

اب 81 سے 100 مارکس تک 4 مختلف گریڈز ہوں گے جس میں 96 سے 100 تک extra ordinary گریڈ یا اے ++ ، 91 سے 95 تک exceptional یا اے +گریڈ، 86 سے 90 تک outstanding یا  اے گریڈ اور 81 سے 85 تک excellent یا بی ++ گریڈ ہوگا۔

مزید گریڈز میں بی +، بی ، سی + ، سی ، ڈی اور یو گریڈ ہوں گے جنہیں بالترتیب very good , good , fair good, above average,  emerging, ungraded کا نام دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2026 میں یہ پالیسی ملک بھر میں نویں اور گیارھویں جبکہ 2027 میں دسویں اور بارھویں جماعتوں پر قابل اطلاق ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نئی گریڈنگ پالیسی تعلیمی بورڈز جی پی اے ملک بھر گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، نیشنل ٹیرف پالیسی اور ریکوڈک منصوبے کا جائزہ

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے اہم معاشی جائزہ مذاکرات جاری ہیں جن میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل کی سمت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور ذاتی طور پر ان اعلیٰ سطحی بات چیت میں شریک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کو مختلف معاشی منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے جنہیں آئندہ برسوں میں پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر گہرا اثرانداز سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا

رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں نئی 5 سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی (2025-2030) خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت آئندہ 5 سالوں میں درآمدی ڈیوٹیز بتدریج کم کی جائیں گی۔ موجودہ اوسط ٹیرف ریٹ 20.19 فیصد سے گھٹا کر 9.70 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریگولیٹری اور اضافی کسٹمز ڈیوٹیز چار سے 5 سال میں مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

اس اقدام سے درآمدی سامان خصوصاً آٹوموبائل اور مشینری سستا ہوگا اور صنعتی مسابقت بڑھے گی۔ تاہم حکومت نے تسلیم کیا کہ اس پالیسی سے وقتی طور پر تجارتی خسارہ بڑھ سکتا ہے لیکن طویل المدت میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی سے معیشت کو استحکام ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی معاشی شرحِ نمو ہدف سے کم رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

اس کے علاوہ رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کو ریکو ڈیک کاپر اینڈ گولڈ مائن منصوبے کی تازہ پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.72 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ پہلے مرحلے کی تکمیل 2029 تک متوقع ہے جس کے بعد سالانہ 2 لاکھ میٹرک ٹن تانبہ پیدا کیا جائے گا۔

دوسرا مرحلہ 2034 میں شروع ہوگا جس پر مزید 3.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور یوں پیداوار کی صلاحیت تقریباً 90 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف ریکوڈک پروجیکٹ قرضہ کاروبار مذاکرات

متعلقہ مضامین

  • فیڈرل بورڈ کا نمبروں کے ساتھ نیا گریڈنگ فارمولا متعارف
  • فیڈرل بورڈء نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر دیا
  • میٹرک و انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے خارج، نوٹیفکیشن جاری
  • پاس ہونے کیلئؤ 33 نہیں40نمبردرکار؛ میٹرک، انٹر کیلئے نئی پالیسی نافذ
  • سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
  • میٹرک اور انٹر پاس طالب علموں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال، نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، نیشنل ٹیرف پالیسی اور ریکوڈک منصوبے کا جائزہ
  • ڈاکٹر فتح محمد مری جامعہ سندھ کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری