اکتوبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جائیگا: آصفہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
لاہور( نمائندہ خصوصی)اکتوبر کو عالمی سطح پر چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جارہا ہے۔یہ مہینہ چھاتی کے کینسر کی روک تھام اور جلد تشخیص اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی مدد کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے آغاز پر اپنے پیغام میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صحت اور تندرستی کو ترجیح دیتے ہوئے بریسٹ کینسر کو سنجیدگی سے لیں۔انہوں نے کہا کہ چھاتی کا کینسر پاکستان میں خواتین میں سب سے عام کینسر ہے جس سے ہر نومیں سے ایک خاتون کو اپنی زندگی میں متاثر ہونے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ باقاعدگی سے اپنا معائنہ کرائیں اور تیس سال کی عمر کے بعد کلینکل چیک اپ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ خاندانوں، برادریوں اور مجموعی طور پر معاشرے کو خواتین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے اور بروقت طبی امداد حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعودیہ سے معاہدہ آنا فانا نہیں ہوا، یہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: وزیر خارجہ
سعودیہ سے معاہدہ آنا فانا نہیں ہوا، یہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک دفاعی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد یہ ایک نیا نیٹو طرز کا اتحاد بن جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دہائیوں سے ہمارا سعودی عرب سے جو تعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں، ہر پاکستانی اپنی جان سے زیادہ حرم کی حفاظت کا جذبہ رکھتا ہے
، اللہ نے ہمیں بھی خادم حرمین بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاک سعودی دفاعی معاہدے کی تفصیلات بتائیں گے، سعودی کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، یہ ایک نیا نیٹو یا مشرقی نیٹو بن جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور ہو گا، جس طرح انڈیا نیحملہ کیا تھا تو یہ معاہدہ ہوتا تو اسیسعودی عرب پربھی حملہ تصور کیا جاتا،
ہم اللہ کے بے پناہ شکرگزار ہیں کہ یہ معاہدہ ہمارے دور میں ہوا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا محافظ بن گیا ہے، جو قومی راز ہمارے سینے میں ہیں وہ نہ کبھی سامنے آئے نہ آئندہ آئیں گے اور یہ راز ہمارے سینے میں ہی دفن رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر، قانونا کوئی حیثیت نہیں رکھتا، جسٹس نعیم ،جسٹس شکیل پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم